ملفوظات (جلد 9) — Page 255
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۵۵ جلد نهم بیرسٹر ۔ ہاں ان میں ایثار نفس ہے۔ حضرت اقدس ۔ میں اس بات کو نہیں مانتا میں تو یہ جانتا ہوں إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ کیا چوروں میں باہم وفاداری کے تعلقات نہیں ہوتے۔ ایک خود پھنس جاتا ہے مگر دوسرے کو بچانا چاہتا ہے کنجریوں میں بھی ناپاک تعلقات کے رنگ میں ہمدردی اور ایثار کا اظہار کیا جاتا ہے مگر کیا ان باتوں میں کوئی خوبی ہو سکتی ہے؟ اس لیے کہ ان تعلقات کی بنا خدا کے لیے نہیں ہوتی ۔ سچا اور پاک تعلق جو ہوتا ہے اس کے نمونے اسلام میں پاؤ گے کیونکہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر جو محبت ہوتی ہے وہ صرف اسلام ہی میں ہے ۔ بیرسٹر عملی حالت کو دیکھنا چاہیے۔ حضرت اقدس۔ یہ تو سچ ہے کہ عملی حالت کو دیکھنا چاہیے مگر پہلے نیت بھی تو دیکھو آپ تو قانون دان ہیں۔ قانون میں بھی نیت کا سوال ہوتا ہے۔ ظاہری ترقیات سے یہ کبھی نتیجہ نہیں ہوا کرتا کہ نیک نیتی بھی ہے۔ بعض ظالم طبع لوگ ایسے بھی گزرے ہیں کہ انہوں نے عالمگیر سلطنتیں پیدا کر لی تھیں مگر لوگ لعنت بھیجتے ہیں ۔ اس واسطے یہ بالکل سچی بات ہے کہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ خیر یہ ترقیاں بھی نظر آجائیں گی اور ان کی حقیقت کھل جائے گی ۔ خدا تعالیٰ نے مجھ پر جو کچھ ظاہر کیا ہے اور جس کی میں پیشگوئی کر چکا ہوں کہ ابھی اس زمانہ کے لوگ زندہ ہوں گے جو یہ کے تباہ ہو جائیں گے ۔ ایسی ترقیوں کا انجام اچھا نہیں ہوتا ۔ ترقی وہی مبارک ہوگی جو خدا تعالیٰ کے احکام کی پابندی سے ہو۔ سے لے معلوم ہوتا ہے یہاں ہرگز نہیں“ کے الفاظ کا تب کی غلطی سے رہ گئے ہیں ۔ (مرتب) کے حضور کا اشارہ آریوں کی طرف ہے جن کا اوپر ذکر ہوا۔ (مرتب) سے الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۷ مورخہ ۱۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۶