ملفوظات (جلد 9) — Page 232
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۲ جلد نهم بلا تاریخ بسم اللہ کی رسم ایک نقص ے بذریع تری عرض کی کہ ہمارے ہاں ہے کہ جب جن کو ہم اللہ ایک شخص نے بذریعہ تحریر عرض کی کہ ہمارے ہاں رسم ہے کہ جب بچے کو بسم اللہ کرائی جاوے تو بچے کو تعلیم دینے والے مولوی کو ایک عدد تختی چاندی یا سونے کی اور قلم و دوات چاندی یا سونے کی دی جاتی ہے۔ اگر چہ میں ایک غریب آدمی ہوں مگر چاہتا ہوں کہ یہ اشیاء اپنے بچے کی بسم اللہ پر آپ کی خدمت میں ارسال کروں۔ حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا۔ تختی اور قلم و دوات سونے یا چاندی کی دینا یہ سب بدعتیں ہیں ان سے پر ہیز کرنا چاہیے اور با وجود غربت کے اور کم جائیداد ہونے کے اس قدر اسراف اختیار کر نا سخت گناہ ہے ۔ جماعت جمعه کی جائے؟ سوال پیش ہوا کہ کہ نماز جمعہ کے واسطے اگر کسی جگہ صرف ایک دو مرد احمدی ہوں اور کچھ عورتیں ہوں تو کیا یہ جائز ہے کہ عورتوں کو جماعت میں شامل کر کے نماز جمعہ ادا حضرت نے فرمایا کہ جائز ہے۔ سوال پیش ہوا کہ دریائی جانور حلال ہیں یا نہیں؟ دریائی جانوروں کی حلت کا اصول ا ا ا ا ا ا ا ر ہے ہیں اور فرمایا۔ دریائی جانور بے شمار ہیں ۔ ان کے واسطے ایک ہی قاعدہ ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرما دیا ہے کہ جو ان میں سے کھانے میں طیب ، پاکیزہ اور مفید ہوں ان کو کھا لو دوسروں کو مت کھاؤ۔ ناول نویسی و ناول خوانی حضرت اقدس مسیح موعود کی خدمت میں ایک سوال پیش ہوا کہ ناولوں کا لکھنا اور پڑھنا کیسا ہے؟ فرمایا کہ ناولوں کے متعلق وہی حکم ہے جو آنحضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشعار کے متعلق فرمایا ہے کہ حَسَنُهُ حَسَنٌ وَ قَبِيحُه قَبِيحٌ اس کا اچھا حصہ اچھا ہے اور قبیح فتیح ہے۔ اعمال