ملفوظات (جلد 9) — Page 218
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۱۸ جلد نهم ۶ راگست ۱۹۰۷ء شخص پیش کھانا کھلانے کا ثواب مردوں کو پہنچتا ہے ایک صف کا سوال ہی ہوا کہ اگرکوئی شخص حضرت سید عبدالقادر کی روح کو ثواب پہنچانے کی خاطر کھانا پکا کر کھلاوے تو کیا یہ جائز ہے؟ حضرت نے فرمایا کہ طعام کا ثواب مردوں کو پہنچتا ہے۔ گذشتہ بزرگوں کو ثواب پہنچانے کی خاطر اگر طعام پکا کر کھلایا جائے تو یہ جائز ہے لیکن ہر ایک امر نیت پر موقوف ہے۔ اگر کوئی شخص اس طرح کے کھانے کے واسطے کوئی خاص تاریخ مقرر کرے اور ایسا کھانا کھلانے کو اپنے لیے قاضی الحاجات خیال کرے تو یہ ایک بہت ہے اور ایسے کھانے کا لینا دینا سب حرام ہے اور شرک میں داخل ہے۔ پھر تاریخ کے تعین میں بھی نیت کا دیکھنا ہی ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص ملازم ہے اور اسے مثلاً جمعہ کے دن ہی رخصت مل سکتی ہے تو ہرج نہیں کہ وہ اپنے ایسے کاموں کے واسطے جمعہ کا دن مقرر کرے۔ غرض جب تک کوئی ایسا فعل نہ ہو جس میں شرک پایا جائے صرف کسی کو ثواب پہنچانے کی خاطر طعام کھلانا جائز ہے۔ قرآن شریف کے اوراق کا ادب ایک شخص نے عرض کی کہ قرآن شریف کے بوسیدہ اوراق کو اگر بے ادبی سے بچانے کے واسطے جلا دیا جائے تو کیا جائز ہے؟ فرمایا۔ جائز ہے حضرت عثمان نے بھی بعض اوراق جلائے تھے۔ نیت پر موقوف ہے۔ لے ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۵