ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 205 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 205

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۰۵ جلد نهم میں ہماری اطاعت کے واسطے ہر وقت طیار ہے اور ہم نے مذہبی عقائد کے طور پر ان کے ذہن نشین یہ امر کرا دیا ہے کہ اس گورنمنٹ کی اطاعت کرنا اور اس کا شکر یہ ادا کرنا ہمارا فرض مذہبی ہے ۔ اس رنگ میں پہلے کبھی کسی نے گورنمنٹ کی اطاعت کی تائید نہیں کی ۔ لے ۲۱ جولائی ۱۹۰۷ ء آخری فیصلہ ڈاکٹرعبدالحکیم نے حضرت کے متعلق جو الہام شائع کیا ہے اس کا ذکر تھا۔ حضرت نے فرمایا کہ یہ آخری مرحلہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اب آخری فیصلہ کی تقریب پیدا کر دی ہے۔ براہین احمدیہ کے آخر میں وحی الہی درج ہے انا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا وہ یہی فتح ہے ۔ اس پر اللہ تعالیٰ ایسے امور ظاہر کرے گا کہ لوگ سمجھ لیں گے کہ اب آخری فیصلہ ہے۔ ایک دوست نے عرض کی کہ حضور کا ایک پرانا الہام ہے لا تَنْقَطِعُ الْأَعْدَاءُ إِلَّا بِمَوْتِ أَحَدٍ منْهُمْ ترجمہ ۔ دشمن نہیں منقطع ہوں گے مگر ان میں سے ایک کی موت کے ساتھ۔ فرمایا۔ ہاں یہ پرانا الہام ہے ہمیں اس وقت یاد نہیں کہ یہ الہام کہیں چھپ چکا ہے یا نہیں ۔ فرمایا۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی بہت سے جھوٹے مدعیان نبوت جھوٹے نبی جھوٹے نبی پیدا ہوئے تھے۔ مگر جھوٹا ہمیشہ بعد میں پیدا ہوتا ہے۔ سچا پہلے ظاہر ہو جاتا ہے تو پھر اس کی ریس کر کے جھوٹے بھی نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ ہمارے دعوے سے پہلے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی نے اس طرح خدا تعالیٰ سے الہام پا کر مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہو۔ مگر ہمارے دعوی کے بعد چراغ دین اور عبد الحکیم اور کئی ایک دوسرے ایسے پیدا ہو گئے ہیں۔ اپنے بھائی کو حقارت سے نہ دیکھو اس کے لیے دعا کرو حضرت کی خدمت میں ایک شخص کا خط پیش ہوا ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۵