ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 177 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 177

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۷۷ جلد نهم گے۔ ایسے لوگوں کی ہرگز پروانہ کرو اور اپنے خدا پر بھروسہ کرو۔ طاعون اور ہماری جماعت فرمایا۔ یہ نادان لوگوں کا غلط خیال ہے کہ طاعون ہماری جماعت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اگر طاعون سے کوئی آدمی ہماری جماعت کا شہید ہوتا ہے تو یہاں تو خدا تعالیٰ ایک کی بجائے سو بھیج دیتا ہے لیکن ہمارے مخالفوں کا یہ حال ہے کہ ایک تو طاعون سے ہزاروں مر رہے ہیں۔ وہ بھی ان میں سے کم ہو گئے اور جو زندہ ہیں ان میں سے ہزاروں نکل کر ہماری جماعت میں داخل ہو رہے ہیں ۔ ہماری جماعت تو دن بدن بڑھ رہی ہے اور مخالفوں کی جماعت دن بدن گھٹ رہی ہے۔ پس ظاہر ہے کہ گھاٹے میں کون ہیں اور فائدے میں کون ہیں ۔ فرمایا۔ افسوس ہے کہ آریہ سماج نے ایسی بری راہ اختیار کی ہے جس کا آریہ سماج کا انجام کا انجام انجام کسی صورت میں نیک نہیں ہو سکتا اور اب ان کے لیڈر کو ہی جلا وطن نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ دراصل آریہ سماج ہی جلا وطن ہو گیا ہے اور اب اس کا خاتمہ ہے۔ اہلسنت والجماعت کون ہے حضرت مولوی نورالدین صاحب نے ایک عمدہ کتہ بیان کیا۔ ا ہے، فرمایا۔ میں نے ایک سنی مولوی سے پوچھا کہ تم اہلسنت والجماعت بنتے ہو۔ تمہارا امام کون ہے؟ اس نے کہا کہ کئی ایک لوگ امام ہیں ۔ میں نے کہا کہ امام تو ایک ہی ہوتا ہے اور وہ تمہارے درمیان کوئی نہیں اس واسطے تمہیں اہل سنت والجماعت کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں ایک ہی مذہبی جماعت ( احمد یہ ) امام والی جماعت ایک ہی ہے ہے جو اپنا ایک امام رکھتی ہے ورنہ تمام دوسری جماعتیں جو لو تخصصی ہیں۔ ان کا کوئی پیشوا نہیں ۔ آپس میں قُلُوبُهُمْ شَمًّى (الحشر : ۱۵) کا مصداق بن رہے ہیں ۔ لے تواضع اور عاجزی فرمایا۔ تواضع اور مسکنت عمدہ شے ہے جو شخص باوجود محتاج ہونے کے تکبر کرتا ہے وہ کبھی مراد کو نہیں پاسکتا۔ اس کو چاہیے کہ عاجزی اختیار بدر جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۱۶ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۳