ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 176 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 176

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۷۶ جلد نهم شہید نہیں ہوا۔ نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہوئے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے جنگ میں شہادت میں اعلیٰ درجہ کے لوگ شامل نہیں ہوتے اسی طرح طاعون میں بھی اگر ہماری جماعت کا کوئی آدمی گرفتار ہو جائے تو یہ اس کے واسطے شہادت ہے اور خدا تعالیٰ اس کا اس کو اجر دے گا۔ ایک شخص کا سوال پیش عیسیٰ علیہ السلام کا م کا بن باپ ہونا قرآن سے ثابت ہے ہوا کہ کیا یہ ضروری ہے کہ مسیح کو بن باپ مانا جائے؟ فرمایا۔ قرآن شریف سے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے اور قرآن شریف پر ہم ایمان لاتے ہیں ۔ پھر قانون قدرت میں ہم اس کے برخلاف کوئی دلیل نہیں پاتے۔ کیونکہ سینکڑوں کیڑے مکوڑے پیدا ہوتے رہتے ہیں جو نہ باپ رکھتے ہیں اور نہ ماں ۔ قرآن شریف میں جہاں اس کا ذکر ہے وہاں خدا تعالیٰ نے اپنی قدرت کے دو عجائب نمونوں کا ذکر کیا ہے ۔ اوّل حضرت زکریا کا ذکر ہے کہ ایسی پیرانہ سالی میں جہاں کہ بیوی بھی بانجھ تھی خدا نے بیٹا پیدا کیا۔ اور اس کے ساتھ ہی یہ دوسرا واقعہ ہے جو خدا تعالیٰ کی ایک اور قدرت عجیبہ کا نمونہ ہے۔ اس کے ماننے میں کون سا ہرج پیدا ہوتا ہے۔ قرآن مجید کے پڑھنے سے ا ھنے سے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح بن باپ ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ خدا تعالیٰ نے کَمَثَلِ آدَمَ جو فرمایا اس سے بھی ظاہر ہے کہ اس میں ایک عجوبہ قدرت ہے جس کے واسطے آدم کی مثال کا ذکر کرنا پڑا۔ ذکر تھا کہ بعض جگہ چھوٹے گاؤں میں ایک ہی احمدی شہید کا جنازہ فرشتے پڑھتے ہیں مگر ہے اور خالف لیے منصب میں کہدو کہتے ہیں کہ اگر کوئی احمدی مر جائے گا تو ہم جنازہ بھی نہ پڑھیں گے۔ حضرت نے فرمایا کہ ایسے وہ ایسے مخالفوں کا جنازہ پڑھا کر احمدی نے کیا لینا ہے ۔ جنازہ تو دعا ہے جو شخص خود ہی خدا کے - نزد یک مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں ہے اس کی دعا کا کیا اثر ہے؟ احمدی شہید کا جنازہ خود فر شتے پڑھیں