ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 160 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 160

ملفوظات حضرت مسیح موعود ١٦٠ جلد نهم اللہ تعالیٰ نے ہزاروں نشان دکھائے مگر یہ لوگ ایسے ہیں کہ مانتے نہیں ۔ اگر نجاست قلبی نہ ہو تو بعض اوقات ایک نکتہ ہی کفایت کرتا ہے۔ دیکھو! جب لدھیانہ میں بیعت ہوئی تو صرف قریباً چالیس آدمی تھے۔ پھر اب چار لاکھ ہیں۔ کیا ایسی کامیابی کسی مفتری کو بھی ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کی پیشگوئی بھی کر چکا ہو؟ اچھا میں نے اگر کوئی نشان نہ دکھلایا تو ان کے موسیٰ نے کیا دکھایا ؟ کیا یہی کہ طاعون سے مر گیا ۔ اگر خدا کے اولیاء کا یہی انجام ہوتا ہے تو پھر اسلام کا خدا ہی حافظ ۔ بوقت ظهر ) سچے الہام کے ساتھ فعلی شہادت ہوتی ہے محض قول پر فریفتہ ہونے والوں کا وہی انجام ہوتا ہے جو الہی بخش کا ہوا۔ یا درکھو! محض الہام جب تک اس کے ساتھ فعلی شہادت نہ ہو ہرگز کسی کام کا نہیں ۔ دیکھو! جب کفار کی طرف سے اعتراض ہوا لَسْتَ مُرْسَلاً تو جواب دیا گیا كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَ بَيْنَكُمُ (الرعد: ۴۴) یعنی عنقریب خدا کی فعلی شہادت میری صداقت کو ثابت کر دے گی پس الہام کے ساتھ فعلی شہادت بھی چاہیے۔ دیکھو! گورنمنٹ جب کسی کو ملازمت عطا کرتی ہے تو اس کی وجاہت کے سامان بھی مہیا کر دیتی ہے۔ چنانچہ جو لوگ اس کا مقابلہ کرتے ہیں وہ توہین عدالت کے جرم میں گرفتار ہوتے ہیں ۔ اسی طرح جو مامورانِ الہی کے مقابلہ پر آتے ہیں وہ ہلاک ہو جاتے ہیں آجکل پچاس آدمی کے قریب ایسے ہیں جو اس مرض میں گرفتار ہیں یعنی اپنے قولی الہام پر بھروسہ رکھتے ہیں وہ سب غلطی پر ہیں شیطان انسان کا بڑا دشمن ہے مگر خود مفتری بھی ایک شیطان ہے پس وہ اپنا آپ دشمن ہے اسی لیے جلد ہلاک ہو جاتا ہے۔ کیسے ناعاقبت اندیش ہیں وہ لوگ جو ایسوں کے دام تزویر میں پھنس جاتے ہیں ۔ جس کے دعوئی کے ساتھ عظمت و جلال ربانی کی چمک نہ ہو تو ایسے شخص کو تسلیم کرنا اپنے تئیں آگ میں ڈالنا ہے ۔ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِیر کی حقیقت دو خالفوں کا ذکر تھا کہ وہ اس مسئلہ کے بارے میں ایک دوسرے کے مخالف با ہم کفر کے فتوے دے رہے