ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 151 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 151

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۵۱ جلد نهم یہ دیسی بوٹیاں بہت کارآمد ہوتی ہیں مگر افسوس ہے کہ لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ حضرت مولوی صاحب نے عرض کیا کہ یہ بوٹیاں بہت مفید ہیں ۔ گندلوں کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ ہند و فقیر لوگ بعض اسی کو جمع کر رکھتے ہیں اور ؟ اور پھر اسی پر گزارا کرتے ہیں۔ یہ بہت مقوی ہے اور اس کے کھانے سے بواسیر نہیں ہوتی ۔ ایسا ہی کنڈیاری کے فائدے بیان کئے جو پاس ہی تھی ۔ حضرت نے فرمایا کہ ہمارے ملک کے لوگ اکثر ان کے فوائد سے بے خبر ہیں اور اس طرح توجہ نہیں کرتے کہ ان کے ملک میں کیسی عمدہ دوائیں موجود ہیں جو کہ دیسی ہونے کے سبب ان کے مزاج کے موافق ہیں ۔ اے بلا تاریخ ایک دوست کا سوال پیش ہوا کہ ایک احمدی اپنی ایک لڑکی غیر کفو کے ایک احمدی غیر کفو میں نکاح آپ کا کیا حکم ہے۔ کے ہاں دینا چاہتا ہے حالانکہ اپنی کفو میں رشتہ موجود ہے اس کے متعلق فرمایا کہ اگر حسب مرا د رشتہ ملے تو اپنی کفو میں کرنا بہ نسبت غیر کفو کے بہتر ہے لیکن یہ امر ایسا نہیں کہ بطور فرض کے ہو۔ ہر ایک شخص ایسے معاملات میں اپنی مصلحت اور اپنی اولاد کی بہتری کو خوب سمجھ سکتا ہے اگر کفو میں وہ کسی کو اس لائق نہیں دیکھتا تو دوسری جگہ دینے میں حرج نہیں اور ایسے شخص کو مجبور کرنا کہ وہ بہر حال اپنی کفو میں اپنی لڑکی دیوے۔ جائز نہیں ہے۔ جوتا پہن کر نماز ذکر تھا کہ امیر کا بل اجمیر کی خانقاہ میں بوٹ پہنے ہوئے چلا گیا تھا اور ہر جگہ بوٹ پہنے ہوئے نماز پڑھی اور اس بات کو خانقاہ کے کارندوں نے برا منایا۔ حضرت نے فرمایا کہ اس معاملہ میں امیر حق پر تھا جوتی پہنے ہوئے نماز پڑھنا شرعاً جائز ہے۔ کے ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۰ بدر جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۳