ملفوظات (جلد 9) — Page 150
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۵۰ جلد نهم کو بلا توقف چھوڑ دو کیونکہ خود ایسا مکان ہی خطرناک ہوتا ہے گو کوئی چوہا بھی اس میں نہ مرا ہو اور حتی المقدور مکانوں کی چھتوں پر رہو۔ نیچے کے مکان سے پر ہیز کرو اور اپنے کپڑوں کو صفائی سے رکھو۔ نالیاں صاف کراتے رہو۔ سب سے مقدم یہ کہ اپنے دلوں کو بھی صاف کرو اور خدا کے ساتھ پوری صلح کر لو۔ 66 دو کتاب ” قادیان کے آریہ اور ہم حضرت نے فرمایا ہے کہ کتاب " قادیان کے آریہ 66 اور ہم تمام دوست مرد اور عورت جو مقدرت رکھتے ہیں ایک ایک جلد خرید فرماویں اور نیز آریوں کے درمیان مفت تقسیم کرنے کے واسطے خریدی جائے ۔ کیونکہ یہ کتاب غلطی کے سبب ساری کی ساری ہر دو اخباروں میں یک دفعہ چھپ چکی ہے اور جس دوست کی ملکیت میں وہ کتاب ہے اس کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ ۵ را پریل ۱۹۰۷ء وو تازه الهام " حم - تِلْكَ ايت الكتب المُبِينِ راز کھل گیا“ کا ذکر تھا ۔ ایک تازہ الہام فرمایا تقسیم یہی ہوتی ہے کہ یہ پیشگوئی ہے۔ پہلی کتابوں کا ذکر تھا جو منسوخ شدہ ہیں اور محرف و مبدل ہیں ۔ سابقہ کتب کی مثال فرمایا۔ اب ان کی مثال ایک مسمار شدہ عمارت کی طرح ہے۔ جس طرح کوئی عمارت گر جاتی ہے اور اس کی اینٹیں اوپر نیچے کہیں کی کہیں جا پڑتی ہیں۔ پاخانے کی اینٹ باورچی خانے میں اور باورچی خانے کی اینٹ پاخانے میں چلی جاتی ہے۔ وہ مکانات اب اس قابل نہیں رہے کہ ان میں رہائش اختیار کی جائے جو ان کو اپنا مسکن بنائے وہ محلات میں رہنے والوں کی طرح آرام پا نہیں سکتا ۔ سیر میں برلب سڑک خود رو بوٹیوں کی طرف اشارہ کر کے اور حضرت مولوی دیسی جڑی بوٹیاں حکیم نورالدین صاحب کو مخاطب کر کے حضرت اقدس نے فرمایا کہ لے بدر جلد ۶ نمبر ۱۴ مورخه ۴ را پریل ۱۹۰۷ صفحه ۶،۵