ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 141 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 141

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۴۱ جلد نهم ہو سکتا ۔ اس کا اصل شعبہ عیسائیت ہے اور بعض مدارج کے حصول کے واسطے کھلے طور پر بپتسمہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے اس میں داخل ہونا ایک ارتداد کا حکم رکھتا ہے۔ ۲۰ مارچ ۱۹۰۷ء ایک دوست نے کسی خاص چیز کے حصول کے واسطے عرض کیا۔ دعا جامع کرنی ہیے فرمایا کہ یہی دعا کرو کہ جو امر اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہتر ہے وہی ہو جائے کیونکہ بعض دفعہ انسان ایک چیز کو اپنے لیے بہتر سمجھ کر خدا تعالیٰ سے دعا مانگتا ہے وہ حاصل ہو جاتی ہے لیکن اور شر اس سے پیدا ہوتا ہے جو پہلے شر سے بڑھ کر ہوتا ہے اس واسطے دعا جامع کرنی چاہیے۔ میں آپ کے واسطے دعا کرتا ہوں کہ خدا آپ کو محفوظ رکھے اور دراصل محفوظ رکھنے والا وہی ہے۔ حضرت عیسی کی دوبارہ آمد فرمایا۔ ایک دفعہ حضرت عیسی زمین پر آئے تھے تواس کا نتیجہ یہ ہوا تھا کہ کئی کروڑ مشرک دنیا میں ہو گئے ۔ دوبارہ آکر وہ کیا بنائیں گے کہ لوگ ان کے آنے کے خواہش مند ہیں ۔ کے ۲۱ مارچ ۱۹۰۷ ء پھر بہار آئی تو آئے خلیج کے آنے کے دن سے فرمایا کہ دیکھو املج کے آنے کے دن والی پیشگوئی کس طرح پوری ہوگئی اور میں نے اس کے دو پہلو لیے تھے ایک تو یہ کہ خدا کچھ ایسے نشان دکھائے جن کی وجہ سے لوگوں پر حجت قائم ہو جائے اور دل تسکین پکڑ جائے اور دوسرا یہ کہ سخت بارش اور سردی اور ژالہ باری ہو جو ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۹ بدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ مئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۵ سے بدر میں یہ ملفوظات تشحیذ الاذہان سے نقل کیے گئے ہیں۔ (مرتب)