ملفوظات (جلد 9) — Page 102
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۰۲ جلد نهم پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تقریر فرما رہے تھے۔ جب خاکسار حاضر ہوا تو کلمات ذیل بر زبان در افشاں جاری تھے۔ توحید اسلام ہی کی تو حید ہے۔ اسلام سکھلاتا ہے کہ جو زہر یلے ذرات انسان کے اندر جا کر خطرناک امراض کا باعث ہوتے ہیں ۔ وہ سب خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت چلتے اور اثر پذیر ہوتے ہیں۔ بغیر اذنِ الہی کوئی ذرہ اثر نہیں کر سکتا۔ لہذا خدا تعالیٰ کے آگے تضرع وزاری کرنی چاہیے کہ وہ زہریلے ذرات و مواد کے اثر سے محفوظ رکھے۔ اگر زہریلے ذرات و مواد انسان کے اندر خود بخود اثر پذیر ہوتے تو پھر ان ذرات کے آگے ہاتھ جوڑنے پڑتے کہ اثر نہ کریں مگر ایسا امر نہیں ہے بلکہ کوئی چیز و ذرہ خدا تعالیٰ کے حکم واذن کے سوا اثر نہیں کر سکتا۔ ہے ۲۱ فروری ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظهر) طاعون روز بروز ترقی پکڑتی ایک الہام کی تشریح ذکر ہوا کہ اخبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ طاعو روز بروز جاتی ہے۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا۔ شاید وہ جو ہمارا الہام ہے ایک ہفتہ تک ایک بھی باقی نہ رہے گا۔ یہ خاص اشخاص کے متعلق ہو اور اس کا ظہور اس شکل میں ہو۔ کل دہلی سے خط آیا کہ مولوی عبدالمجید دہلوی جو ہما را سخت معاند تھا یکا یک مر گیا۔ ایسا ہی ایک اور بڑے معاند کی مرگِ مفاجات کا ذکر تھا۔ نواب بہاولپوری کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا۔ نواب بہاولپور کا حسن خاتمہ میرے نزدیک اس کا خاتمہ اچھا ہوا۔ اس خاندان کا پیر لے یعنی ایڈیٹر صاحب الحکم (مرتب) الحکم جلد ا ا نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۹ سے بدر میں نہ کی بجائے ”نہیں“ کا لفظ ہے۔ (مرتب) ( بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ رفروری ۱۹۰۷ء صفحه (۳)