ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 1

ملفوظات حضرت مسیح موعود 1 جلد نهم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ۵ نومبر ۱۹۰۶ء استقامت حیدر آباد سے ایک صاحب عابد حسین نام کا خط تجدید بیعت کے واسطے حضرت کی خدمت میں پہنچا۔ حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا کہ آپ کی جدید بیعت منظور ہے ۔ آئندہ استقامت رکھیں اور خدا تعالیٰ سے استقامت کے لیے دعا کرتے رہیں ۔ مرزا غلام احمد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی صاحب شریعت نبی نہیں آ سکتا اس امر کا ذکر تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی صاحب شریعت نہیں ہو سکتا۔ حضرت نے فرمایا۔ یہی درست ہے کہ کوئی نبی صاحب شریعت نہیں ہو سکتا۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ حضرت عائشہ نے فرمایا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں۔ پر ایسامت کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بات بڑے علم اور فہم کی ہے اور