ملفوظات (جلد 9) — Page 96
ملفوظات حضرت مسیح موعود १५ جلد نهم دلائل نہ پیش کئے جاویں وہ انکار کا حق رکھتے ہیں ۔ ہماری صداقت کے دلائل و حقیت اسلام پر ایک مستقل کتاب انگریزی میں چھاپ کر ان کو پیش کی جاوے۔ جن باتوں کو ہمارے مخالف مسلمان ان کے آگے پیش کرتے ہیں ان میں بہت غلطیاں ہیں ۔ مثلاً حیات مسیح ، مسئلہ ختم نبوت ، مکالمات الہی کے متعلق اس زمانہ کے مسلمانوں نے سخت غلطی کھائی ہے۔ اس کتاب میں ان مسائل کی تنقیح اور ہمارے سلسلہ کے دلائل صداقت لکھے جاویں۔ ویب نے ایک چٹھی لکھی کہ جو معجزات اب پیش کئے جاتے ہیں ان پر اب ٹھٹھے کئے جاتے لو ہیں ۔ ان سب باتوں کے لیے ایک مستقل کتاب جامع ہو جس میں یہ سب مضمون لکھے جاویں ۔ اے ۱۵ فروری ۱۹۰۷ ء الہام کی کیفیت ایک الہام کیا کر تھا۔ فرمایا۔ یا د نہیں لیکن لکھا ہوا ہے۔ پھر فرمایا۔ بعض دفعہ الہام الہی ایسی سرعت کے ساتھ ہوتا ہے جیسا کہ ایک پرندہ پاس سے نکل جاتا ہے اور اگر اسی وقت لکھ نہ لیا جاوے یا اچھی طرح سے یاد نہ کر لیا جاوے تو بھول جانے کا خوف ہوتا ہے۔ آج کی وحی الہی اس ہفتہ میں کوئی باقی نہ رہے گا ، کے متعلق فرمایا کہ ایک الہام بھی ٹھیک طور پر نہیں کہ سکتے کہ سالہام میں ہفتہ سے کیا مراد ہے اور یہ کس کے متعلق ہے۔ وا حضرت مولوی نور الدین صاحب نے عرض کیا کہ بعض اس قسم کے الہامات کسی خاص مکان اور خاص زمانہ کے متعلق ہوتے ہیں ۔ فرمایا۔ درست ہے۔ دانیال کی کتاب میں صد ہا سال کو ہفتہ کہا گیا ہے اور دنیا کی عمر بھی ایک ہفتہ الحکم جلدا ا نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۹ الحکم میں یہ الہام یوں درج ہے ایک ہفتہ تک ایک بھی باقی نہیں رہے گا“ الحکم جلدا انمبر ۷ مورخہ ۲۴ رفروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۱ )