ملفوظات (جلد 8) — Page v
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ملفوظات طیبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد هشتم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ آٹھویں جلد ہے جو یکم ستمبر ۱۹۰۵ء سے ۳۰ رمئی ۱۹۰۶ ء تک کے ملفوظات پر مشتمل ہے۔ اس جلد کی ترتیب و تدوین بھی مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی کی مساعی کی رہین منت ہے ۔ جَزَاهُ اللهُ تَعَالَى فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ملفوظات طیبہ کی جلدیں ایک مائدہ روحانی کی طرح ہیں جو انواع واقسام کی روحانی غذاؤں پر مشتمل ہے ۔ یا وہ ایک ایسی دکان کا حکم رکھتی ہیں جس میں ہر مرض کی دوا پائی جاتی ہے ۔ خدا تعالیٰ کا مقدس مسیح اپنے مریدان با صفا اور مخلص حواریوں کے حالات کا بغور جائزہ لیتا اور ان کے امراض کی تشخیص کرتا اور جب کسی میں کوئی روحانی کمزوری یا بیماری دیکھتا ہے تو اس کے مناسب حال علاج تجویز کرتا ہے۔ کبھی وہ انہیں خدا تعالیٰ اور اس کی صفات کی طرف توجہ دلاتا ہے اور ان کے عقائد کی اصلاح کرتا ہے اور کبھی ان کے اعلیٰ مقام کی نشان دہی کر کے انہیں ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہے اور کبھی ان کے ایمان کو تروتازہ اور مضبوط کرنے کے لئے قرآن مجید کے حقائق و معارف اور نشانات الہیہ کا ذکر کرتا ہے اور کبھی انہیں تنزل سے بچانے اور بام عروج پر لے جانے کے لئے قوموں کی ترقی اور تنزل کے اسباب و بواعث بیان کرتا ہے چنانچہ آپ اللہ تعالیٰ اور اس کی صفات سے متعلق فرماتے ہیں۔ ا۔ اللہ تعالی مخفی ہے مگر وہ اپنی قدرتوں سے پہچانا جاتا ہے۔ دعا کے ذریعہ سے اس کی ہستی کا پتہ لگتا ہے ۔“ 66 ( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۲۴۹)