ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 306 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 306

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۰۶ جلد هشتم تاکہ ان کی تحریر اور تقریر کا دوسروں پر اثر بھی ہو سکے۔ ایک آدمی جس کے دل میں یہ بات ہو کہ خدا کے واسطے کام کرے وہ کروڑوں آدمی سے بہتر ہے۔ فرمایا۔ مولوی سید محمد احسن صاحب بحث مباحثہ کے کام مولوی سید محمد حسن صاحب میں اور مناظرہ میں یکتا ہیں۔ وہ پورے تحصیل یافتہ ہیں۔ علم حدیث اور علم فقہ کے بڑے ماہر ہیں۔ مخالف مولویوں کے مقابلہ میں سلسلہ تصانیف کا کام خوب کر سکتے ہیں۔ ہر شخص کا کام نہیں کہ ایسے امور میں مداخلت کرے۔ بتلائی جاوے کلام پڑھ کر پھونکنا ایک دوست نے سوال کیا کہ مجھے قرآن شریف کی کوئی آیت بتلائی کہ میں پڑھ کر اپنے بیمار کو دم کروں تا کہ اس کو شفا ہو۔ حضرت نے فرمایا ۔ بیشک قرآن شریف میں شفا ہے۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں کا وہ علاج ہے مگر اس طرح کے کلام پڑھنے میں لوگوں کو ابتلا ہے۔ قرآن شریف کو تم اس امتحان میں نہ ڈالو۔ سے اپنے بیمار کے واسطے دعا کرو۔ تمہارے واسطے یہی کافی ہے۔ اے خدا تعالیٰ سے ا۔ ۲۰ اکتوبر ۱۹۰۶ء صاحب نور مرحوم کا ذکر تھا ۔ حضرت نے احمد نور ہے کو صاحب نور کا بلی رضی اللہ عنہ نقاب کر کے فرمایا کہ مخاطب خدا اس کو بہشت نصیب کرے۔ میں اس کی اچانک موت کی خبر سن کر صدمہ سے خود بیمار ہو گیا تھا اس واسطے جنازہ پڑھنے کے واسطے باہر نہ آسکا۔ مولوی احمد نور صاحب نے ذکر کیا کہ رات بھر قرآن شریف پڑھتا رہا تھا اور صبح کو بالکل تندرست ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۴ ہے یہ صاحب نور مرحوم کے بھائی تھے۔ یہ دونوں بھائی صاحبزادہ عبداللطیف شہید کے مرید تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لا کر ہجرت کر کے قادیان میں مقیم ہو گئے ۔ (مرتب)