ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 298 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 298

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۹۸ نے رنجم گر اکنون سر به پیچند که ترک رسم و ره کاری است دشوار فلک را بین که مهر و مه سیه شد زمین طاعون جلد هشتم بر آرد بهر انذار مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پرانی تحریر میں خوش کیوں ہوں میرے دل میں تین خوشیاں ہیں جو میرے لئے دنیا اور آخرت میں ہی ہیں۔ (۱) ایک یہ کہ میں نے اس سچے خدا کو پالیا ہے جو درحقیقت خدا ہے جس کی طرف سجدہ کرتے ہوئے ہر ایک ذرہ ایسا ہی جھکتا ہے جیسا کہ ایک عارف جھکتا ہے۔ (۲) یہ کہ اس کی رضا مندی میں نے اپنے شامل حال دیکھی ہے اور اس کی رحمت سے بھری ہوئی محبت کا میں نے مشاہدہ کیا ہے۔ (۳) تیسرے یہ کہ میں نے دیکھا ہے اور تجربہ کیا ہے کہ وہ عالم الغیب ہے اور ایسا کامل رحیم ہے کہ ایک رحم اس کا تو عام ہے اور خاص رحم اس کا ان لوگوں سے تعلق رکھتا ہے جو اس میں کھوئے جاتے ہیں اور وہ قدیر ہے جس کی تکلیف کو راحت کے ساتھ بدلنا چاہے ایک دم میں بدل سکتا ہے یہ تین صفتیں اس کے پرستاروں کے لئے بڑی خوشی کا مقام ہیں ۔ اے ۱۹ رستمبر ١٩٠٦ء کوئی بیماری لا علاج نہیں ایک بیار حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا اور اس نے دعا کے واسطے عرض کی اور اپنی حالت پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳۸ مورخه ۲۰ ر ستمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۸