ملفوظات (جلد 8) — Page 257
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۵۷ جلد هشتم سائل نے سوال کیا کہ اگر اسلام میں اس قسم کا نبی ہو سکتا ہے تو آپ سے پہلے کون نبی ہوا ہے؟ حضرت نے فرمایا۔ یہ سوال مجھ پر نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے۔ انہوں نے صرف ایک کا نام نبی رکھا ہے۔ اس سے پہلے کے کسی آدمی کا نام نبی نہیں رکھا۔ اس سوال کا جواب دینے کا اس واسطے میں ذمہ دار نہیں ہوں ۔ ۳۱ رمتی ۱۹۰۶ء فرمایا۔ تین چار روز ہوئے میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ بہت سے چھوٹے زنبور ایک رویا ہیں اور میں ان کو مارتا ہوں اس سے مراد یہی مخالف شمن ہیں جو احمق ہیں اور غونا مچاتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ مخالفین کی تباہی دلائل کے ذریعہ ہوگی یہ بھی حکمت الہی ہے کہ ایک طرف تو خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ جوش دیا کہ خلقت کو ہدایت دیں اور ان کو راہِ راست پر لاویں اور دوسری طرف ابو جہل جیسوں کو جوش دیا کہ مخالفت میں شور و غوغا مچائیں ۔ مذکورہ بالا رویا کے مطابق مخالفوں کی تباہی بذریعہ دلائل اور بذریعہ نشانات الہی کے ہے۔ دشمن خود بخود ہلاک ہو رہے ہیں کیونکہ یہ زمانہ تلوار کا نہیں ۔ خدا آپ سامان پیدا کرتا ہے۔ رفع درجات کے لیے ابتلا ضروری ہیں حیدر آباد کے مولوی محمد سعید صاحب نے اپنے ابتلاؤں کا ذکر کیا۔ فرمایا۔ جب تک انسان ابتلا کی برداشت نہ کرے خدا کے پاس اس کو درجہ نہیں مل سکتا۔ روحانی انقلاب کے لیے خدا تعالیٰ کے فضل کی ضرورت ہے فرمایا۔ ہم غریب ہے اور ضعیف ہیں نہ ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ ء صفحہ ۳، ۴