ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 253 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 253

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۵۳ جلد هشتم طرف سے ایسا الہام شائع کریں کہ یہ شخص ہلاک ہو جائے گا۔ ایک تازہ مثال ایسے ملہم کی تو چراغ دین کے وجود میں قائم ہو چکی ہے اور بھی جو چاہے آزمائش کرلے۔ ہم تو خدا تعالیٰ کی ہزار حلف کھا کر کہتے ہیں کہ یہ جو ہم پر نازل ہوا یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے جیسا کہ قرآن شریف خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔ یہ ایک خدا کا نشان ہے اور فیصلہ کی آسان راہ ہے جس کا جی چاہے اختیار کرلے۔ ۳۰ رمتی ۱۹۰۶ ء مسیح ہمیشہ فتح پائے گا فرمایا۔ ہرایک نی جودنیا میں آتاہے اس پراللہ تعالی کے کی نہ کی اسم کا پر توہ ہوتا ہے۔ مسیح موعود پر اللہ تعالیٰ کے غالب ہونے والے نام کا پرتو ہ ہے۔ صوفیوں نے بھی لکھا ہے کہ آنے والا مسیح ہمیشہ فتح پائے گا اور کبھی مغلوب نہ ہوگا۔ دشمن ہزار اس کی مخالفت کریں مگر وہ ایسا وجود ہے کہ اس کو ہمیشہ فتح ہی ہوگی ۔ شکست تو اس نے کھانی ہی نہیں ۔ ڈاکٹر عبدالحکیم کا ذکر تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کے بغیر نجات نہیں فرمایا ہر شخص یہ کہتا جو ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر نجات ہوسکتی ہے وہ جھوٹھا ہے۔ خدا تعالیٰ نے جو بات ہم کو سمجھائی ہے وہ بالکل اس کے برخلاف ہے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران: ۳۲) اے رسول ( محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم خدا سے پیار کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تم خدا کے محبوب بن جاؤ گے۔ بغیر متابعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شخص نجات نہیں پا سکتا۔ جولوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بغض رکھتے ہیں ان کی کبھی خیر نہیں ۔ اس کے لیے مناسب نہ تھا کہ وہ تفسیر لکھنے بیٹھتا کیونکہ نہ تو ظاہری علوم سے اس کو کچھ حصہ تھا اور نہ باطنی طہارت اور پاکیزگی کو وہ حاصل کر چکا تھا۔ ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ ء صفحه ۴