ملفوظات (جلد 8) — Page 252
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۵۲ جلد هشتم اور جو قسمیں تم نے ضد پر کھائی ہیں وہ نا جائز ہیں۔ ناجائز قسم پر قائم رہنا گناہ ہے۔ خدا نے اسلامی شریعت میں یہی حکم دیا ہے کہ نا جائز قسموں اور نا جائز اقراروں کو توڑ دیا جاوے۔ وقت کو ضائع کرنا اچھا نہیں۔ اپنے آپ کو پریشانی میں مت ڈالو اور اپنے مدرسہ میں داخل ہو جاؤ۔ لے ۲۷ رمتی ۱۹۰۶ ء چود ہری اللہ داد صاحب مرحوم کا ذکر تھا ۔ ایک الہام اور ایک رویا کا پورا ہونا فرمایا۔ بڑے مخلص آدمی تھے۔ ایسا آدمی پیدا ہونا مشکل ہے۔ وو 6 فرمایا۔ جو الہام الہی نازل ہوا تھا کہ ”’ دو شہتیر ٹوٹ گئے ان میں سے ایک شہتیر تو مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم تھے۔ دوسرے چود ہری صاحب معلوم ہوتے ہیں ۔ فرمایا۔ یہ جو رو یا دیکھا گیا تھا کہ مولوی عبدالکریم صاحب کی قبر کے پاس دو اور قبریں ہیں وہ بھی پورا ہوا ۔ ایک قبرالہی بخش صاحب ساکن مالیر کوٹلہ کی بنی اور دوسری چود ہری صاحب مرحوم کی بنی ۔ مخالف ملہموں کے واسطے فیصلہ کی آسان راہ الہام البي أريحُكَ وَلَا أَجِيحُكَ وَأُخْرِجُ مِنْكَ قَوْمًا کا ذکر تھا جس کے معنے ہیں میں تجھے راحت دوں گا اور تجھے بڑھاؤں گا اور تجھے تباہ نہ کروں گا اور تجھ سے ایک قوم نکالوں گا۔ فرمایا۔ اس وحی الہی کو مد نظر رکھ کر ہمارے مخالف ملہمین آسانی کے ساتھ فیصلہ کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو اس کوشش میں ہیں کہ ہم کو بے نشان کر دیں۔ خدا تعالیٰ نے ان کا رد کر دیا ۔ ڈ کر دیا ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی محبت اور فضل و کرم کے خاص الفاظ ہیں جو کا ذب کے حق میں نہیں بولے جاتے ۔ اب مخالف ملہموں کے واسطے راستہ آسان ہے۔ چاہیے کہ وہ خدا کی ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۶ صفحه ۲