ملفوظات (جلد 8) — Page 7
ملفوظات حضرت مسیح موعود قائم مقام کر دیتا ہے ۔ قادر اور بے نیاز ہے۔ جلد هشتم پہلے اس سے ایک یہ بھی الہام ہوا تھا جبکہ مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم زندہ تھے کہ دو شہتیر ٹوٹ گئے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ الہام بھی خوفناک ہے خدا تعالیٰ اس کے معنے بہتر جانتا ہے۔ ۱۳ را کتوبر ۱۹۰۵ء او فرمایا۔ ان لوگوں پر مجھے تعجب آتا ہے جو زندگی پر اعتبار کرتے زندگی بے اعتبار ہے ہیں۔ بعض دفعہ انسان پرآئی موت وارد ہوتی ہے۔ ایک محض بڑے مرزا صاحب کے پاس آیا انہوں نے اس کی نبض دیکھ کر کہا کہ فوراً گھر چلے جاؤ اور پاس والوں کو کہا کہ اگر کسی نے مردہ چلتا ہوا دیکھنا ہو تو اس کو دیکھ لے۔ وہ گھر پہنچ کر فوراً مر گیا۔ ایسا ہی خلیفہ محمد حسین پٹیالہ والے کچہری سے گھر جا کر ایک زمینہ پر گرے، اُٹھے اور دوسرے پر گرے اور جان نکل گئی ۔ ایک مختصر سے چندہ کی ضرورت تھی ۔ صدقہ اگر چ قلیل ہو مگر اس پر دوام ہو فرمایا۔ بعض لوی ایک بات منہ سے نکالتے ہیں اور پھر اس پر قائم نہیں رہ سکتے اور گناہ گار ہوتے ہیں ۔ صدقہ عمدہ وہ ہے جو اگر چہ قلیل ہو مگر اس پر دوام ہو۔ مولوی یار محمد صاحب کا اخلاص مولوی صاحب کے مرحوم کی علات طبع کے ایام میں بعض بی ۔ اور ایل کی خدمت گذاری کا ذکر آیا۔ کی خدمت گذاری کے ذکر میں مولوی یار محمد صاحب فرمایا۔ بہت ہی مخلص یک رنگ آدمی ہے۔ کئی دفعہ بہت تکلیف کا سفر برداشت کیا۔ بدنی خدمت ۱ بدر جلد نمبر ۲۸ مورخه ۱۳ را کتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ مراد ہیں۔ (مرتب)