ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 142 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 142

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۴۲ جلد هشتم میں درج کرتا ہوں لیکن سہولت اور اس تفسیر کی ترتیب ابلغ کے لحاظ سے پہلے وہ حصہ یکجائی طور پر درج کرتا ہوں اور پھر اس کا ترجمہ دیتا ہوں ۔ زاں بعد تفسیر ( ایڈیٹر ) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرة: تا ۶ ) ترجمہ۔ میں اللہ بہت جاننے والا ہوں ۔ یہ کتاب جس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہے۔ متقیوں کے لیے ہدایت نامہ ہے ( متقی کون ہوتے ہیں؟ ) جو غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز کو کھڑی کرتے ہیں اور جو کچھ انہیں عطا کیا گیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ اور متقی وہ لوگ ہوتے ہیں جو اس وحی پر ایمان لاتے ہیں جو تجھ پر نازل کی گئی ہے اور اس وحی پر بھی جو تجھ سے پہلے نازل ہوئی اور آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے رب سے ہدایت یافتہ ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں ۔ تفسیر الم - ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - میں اللہ جو بہت جاننے والا ہوں یہ کتاب جو شک و شبہ اور ہر عیب و نقص سے پاک ہے متقیوں کی ہدایت کے لیے بھیجی گئی ہے۔ قرآن کریم کی علل اربعہ ہونے کی چار تیں ہوتی ہیں۔ یہاں بھیان علی اربعہ کو بیان کیا ن اربعہ ہے اور وہ غلل اربعہ یہ ہوتی ہیں علت فاعلی، علت صوری، علت مادی ، علت غائی ۔ اس مقام پر قرآن شریف کی چار علتوں کا ذکر کیا۔ و علت فاعلی تو اس کتاب کی اللہ ہے۔ اور اللہ کے معنے میرے نزدیک آنا اللهُ اَعْلَمُ یعنی میں