ملفوظات (جلد 8) — Page x
وو ا ۔ فطرت انسان کی فطرت میں دراصل بدی نہ تھی اور نہ کوئی چیز بری ہے لیکن بد استعمالی بری بنا دیتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۸۸) 1۔ مسجدوں کی اصل زینت عمارتوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ان نمازیوں کے ساتھ ہے جو اخلاص کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں ۔“ ( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۵) دو ۱۲ - حقیقی مومن خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی مومن اور بیعت میں داخل ہوتا ہے جو دین کو دنیا پر مقدم کرلے۔“ ( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۳۲) ۱۳ ۔ نیکی ” جب تک بدیوں کو چھوڑ کر نیکیاں اختیار نہ کرے وہ اس روحانی زندگی میں زندہ نہیں رہ سکتا۔ نیکیاں بطور غذا کے ہیں ۔“ ( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۲۰۰) وو ۱۴۔ اصل مرہم یا درکھو کہ مصیبت کے زخم کے لیے کوئی مرہم ایسا تسکین دہ اور آرام بخش نہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا ہے۔ ( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۲۵۸) 66 ۱۵ اولیاء اللہ کی بھی ایسی ہی حالت ہوتی ہے کہ ان میں تکلفات نہیں ہوتے بلکہ وہ بہت ہی سادہ اور صاف دل لوگ ہوتے ہیں ۔ ان کے لباس اور دوسرے امور میں کسی قسم کی بناوٹ اور تصنع نہیں ہوتا ۔“ ( ملفوظات جلد ہفتم صفحہ ۲۸۷) ملفوظات کی جلدیں ایسے ہی بیش بہا قیمتی موتیوں سے بھری پڑی ہیں ۔ مبارک اور خوش قسمت ہیں وہ دوست جوان روحانی خزائن کو اپنے گھروں میں جگہ دیتے ہیں اور نہ صرف خود ان سے فائدہ اٹھاتے بلکہ اپنی اولادوں اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو بھی ان سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔ اے ہمارے رحیم و مہربان خدا! تو ان دوستوں کو دنیا و آخرت میں عزت والا مقام عطا فرما جو تیرے مامور اور مرسل کے کلام کو عزت کا مقام دیتے ہیں۔ آمین خاکسار جلال الدین شمس ربوہ ۔ ۷ / جون ۱۹۶۵ء