ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 40 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 40

ملفوظات حضرت مسیح موعود لد ۔ جلد ہفتم سنت اللہ بھی ہے کیونکہ خوشحالی اور کامیابی بعد کو ہوا کرتی ہیں اس لیے ان کے الہامات کی ترتیب بھی بعد کو ہی ہوتی ہے۔ عاقبت کا ذخیرہ تیار کرو کچھ دنوں کا عرصہ گذرا کہ ایک صاحب بہت تھوڑی دیر کے لیے قادیان آئے اور جلدی رخصت ہونے لگے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ کچھ دن میرے پاس رہوا اور عاقبت کا ذخیرہ تیار کرو۔ دنیا کے کام تو کبھی ختم ہونے میں نہیں آتے۔ خیرے کن اے فلاں و غنیمت شمار عمر زاں پیشتر که بانگ برآید فلاں نماند له ۲۹ دسمبر ۱۹۰۴ء تقریر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بر موقع جلسه سالانه بعد نماز ظهر بمقام مسجد اقصیٰ خاتمہ بالخیر کی کوشش کریں میری طرف سے اپنی جماعت کو بار بار وہی نصیحت ہے جو میں میں پہلے بھی کئ دفعہ کر چکا ہوں کہ عمر چونکہ تھوڑی ہے اور عظیم کام در پیش ہے اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ خاتمہ بالخیر ہو جاوے۔ الشان خاتمہ بالخیر ایسا امر ہے کہ اس کی راہ میں بہت سے کانٹے ہیں۔ جب انسان دنیا میں آتا ہے تو البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۳ ہے البدر سے ۔ ”انسان کی عمر نا پائیدار ہے اس کا کچھ بھروسہ نہیں ہے۔“ البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)