ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 312 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 312

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۱۲ جلد ہفتم عیسی پیش ہوتا اور اسی طرح پر یہ بھی انکار کر دیتے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آنے والا عیسی آگیا اور انہوں نے انکار کر دیا۔ اس میں میرا کیا قصور ہے؟ یہ تو زیادہ ملزم ہیں ۔ اس لیے کہ ان کے سامنے ایلیاء والی نظیر موجود تھی۔ مگر افسوس یہ ہے کہ انہوں نے غور ہی نہیں کیا اور نہیں کرتے ۔ اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے ۔ آمین ! ۲۷ ستمبر ۱۹۰۵ء فرمایا۔ اللہ تعالیٰ بہت رحیم و کریم ہے۔ وہ ہر انکسار اور فروتنی ماموروں کا خاصہ ہے طرح انسان کی پرورش فرما ما تا اور اس پر رحم کرتا ہے اور اسی رحم کی وجہ سے وہ اپنے ماموروں اور مرسلوں کو بھیجتا ہے تا وہ اہل دنیا کو گناہ آلود زندگی سے نجات دیں ۔ مگر تکبر بہت خطرناک بیماری ہے جس انسان میں یہ پیدا ہو جاوے اس کے لیے روحانی موت ہے۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ بیماری قتل سے بھی بڑھ کر ہے۔ متکبر شیطان کا بھائی ہو جاتا ہے۔ اس لیے کہ تکبر ہی نے شیطان کو ذلیل و خوار کیا ۔ اس لیے مومن کی یہ شرط ہے کہ اس میں تکبر نہ ہو بلکہ انکسار، عاجزی ، فروتنی اس میں پائی جائے اور یہ خدا کے ماموروں کا خاصہ ہوتا ہے ان میں حد درجہ کی فروتنی اور انکسار ہوتا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ وصف تھا۔ آپ کے ایک خادم سے پوچھا گیا کہ تیرے ساتھ آپ کا کیا معاملہ ہے؟ اس نے کہا کہ سیچ تو یہ ہے کہ مجھ سے زیادہ وہ میری خدمت کرتے ہیں اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ - یہ ہے نمونہ اعلیٰ اخلاق اور فروتنی کا اور یہ بات بھی سچ ہے کہ زیادہ تر عزیزوں میں خدام ہوتے ہیں جو ہر وقت گرد و پیش حاضر رہتے ہیں۔ اس لیے اگر کسی کے انکسار و فروتنی اور تحمل و برداشت کا نمونہ دیکھنا ہو تو ان سے معلوم ہو سکتا ہے۔ بعض مرد یا عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ خدمتگار سے ذرا کوئی الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳، ۴