ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 300 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 300

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۰۰ جلد ہفتم شر الامت کہو گے؟ اور اس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ پر حملہ ہوگا ۔ مگر یقینا یہ سب جھوٹ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی اعلیٰ درجہ کی تھی اور ہے اس لیے کہ وہ اب تک اپنا اثر دکھا رہی اور تیرہ سو سال گزرنے کے بعد مطہر اور مقدس وجود پیدا کرتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا انتقال نبوت سے اسلام کی برکات اور تاثیرات اب بھی جاری ہیں میں منا نا کردہ اپنا فضل و کمال یہی تھا وہ دکھانا چاہتا تھا جو اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیا تھا۔ اسی کی طرف اشارہ ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦ ) میں ۔ یعنی اے اللہ ! ہم پر وہ انعام واکرام کر جو پہلے نبیوں اور صدیقوں شہیدوں اور صالحین پر تو نے کئے ہیں ہم پر بھی کر ۔ اگر خدا تعالیٰ یہ انعام واکرام کر ہی نہیں سکتا تھا اور ان کا دروازہ بند ہو چکا تھا تو پھر اس دعا کی تعلیم کی کیا ضرورت تھی؟ اسرائیلیوں پر تو یہ دروازہ بند ہو چکا تھا۔ اگر یہاں بھی بند ہو گیا تو پھر کیا فائدہ ہوا ؟ اور کس بات میں بنی اسرائیل پر اس امت کو فخر ہوا ؟ جو خود اندھا ہے وہ دوسرے اندھے پر کیا فخر کر سکتا ہے؟ اگر وحی الہام ، خوارق یہودیوں پر بند ہو چکے ہیں تو پھر یہ بتاؤ کہ یہ دروازہ کسی جگہ جا کر کھلا بھی یا نہیں؟ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ نہیں ہم پر بھی یہ دروازہ بند ہے۔ یہ کیسی بدنصیبی ہے پانچ وقت اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کرتے ہیں اور اس پر بھی کچھ نہیں ملتا ۔ تعجب !! اللہ تعالیٰ کا خود ایسی دعا تعلیم کرنا تو یہ معنی رکھتا ہے کہ میں تم پر انعام واکرام کرنے کے لیے طیار ہوں ۔ جیسے کسی حاکم کے سامنے پانچ امیدوار ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو کہے کہ تم یہاں حاضر رہو تو اس کے یہی معنے ہوتے ہیں کہ اس کو ضرور کام دیا جاوے گا۔ اسی طرح پر اللہ تعالیٰ نے یہ دعا تعلیم کی اور پانچ وقت یہ پڑھی جاتی ہے مگر ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ اس کا کچھ بھی اثر اور نتیجہ نہیں ہوتا ۔ کیا یہ قرآن شریف کی ہتک اور اسلام کی ہتک نہیں ؟ میرے اور ان کے درمیان یہی امر در اصل متنازعہ فیہ ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ اسلام کے برکات اور تاثیرات جیسے پہلے تھیں ویسے ہی اب بھی ہیں۔ وہ خدا اپنے تصرفات اب بھی دکھاتا ہے اور کلام کرتا ہے۔ مگر یہ اس کے مقابلہ میں کہتے ہیں کہ اب یہ دروازہ بند