ملفوظات (جلد 7) — Page 252
ملفوظات حضرت مسیح موعود عذاب سے اپنے سے اپنے فضل و کرم سے محفوظ رکھے ۔ ۲۵۲ جلد ہفتم ئے ہوتی جانوروں کی پرورش میں حفاظت کی ضرورت فرمایا۔ ایک نجاست خور گائے ہے جس کو جلالہ کہتے ہیں۔ اس کا گوشت حرام لکھا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے جانور مثل بھیڑ مرغی پرورش میں حفاظت کرنی چاہیے اور ان کو نجاست خوری سے بچانا چاہیے ۔ ۲۳ ستمبر ۱۹۰۵ء ( قبل دو پیر) چراغ الدین جمونی اور اس کی تصنیف آن اتفاق سے جو علیہ الصلوة والسلام کی جس میں میاں چراغ دین ساکن جموں کا ذکر اس تقریب پر شروع ہو گیا کہ اس نے ایک کتاب منارة المسیح حال میں شائع کی ہے۔ جس میں اسلام کی سخت ہتک کی گئی ہے۔ اس کتاب کے تذکرہ پر اعلیٰ حضرت نے فرمایا کہ وہ اسلام کا سخت مخالف ہے۔ ہر امر میں اس نے حضرت مسیح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت دی ہے پھر یہ بھی کہتا ہے کہ اسلام اور عیسائیت میں صلح کرانے آیا ہوں ۔ یہ کیسی عجیب بات ہے اسلام اور عیسائیت میں آسمان زمین کا فرق ہے اور وہ صلح کراتا ہے۔ مجھے اس کتاب میں بہت گالیاں دی ہیں ۔ کشمیر میں بنی اسرائیل اور مسیح علیہ السلام کی قبر س کی قبر واقع شیر کا ذکر تھا۔ اس کے متعلق جو کچھ فرمایا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ بہت سے شواہد اور دلائل سے یہ امر ثابت ہو گیا ہے کہ یہ مسیح علیہ السلام ہی کی قبر ہے۔ اور ے بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۲، ۳