ملفوظات (جلد 6) — Page 1
ملفوظات حضرت مسیح موعود بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جنوری ۱۹۰۴ء (بعد نماز جمعه ) ۸ جنوری ۱۹۰۴ء کو بعد نماز جمعہ اعلیحضرت حجت الله سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہمارے محسن و مخدوم جناب محمد علی خان صاحب ڈائرکٹر مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان کے برادر معظم اور جناب مشیر اعلیٰ ریاست مالیر کوٹلہ کی ( جو اپنے کسی ضروری کام کے لئے آئے تھے ) ملاقات ہوئی ۔ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے اس موقع پر جو کچھ فرمایا وہ تقریر ذیل میں درج کی جاتی ہے۔ (ایڈیٹر ) فرمایا۔ گناہ سے بچنے کا طریق گلستان میں فی سعدی رحمہ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ ع کارِ دنیا کسے تمام نہ کرد لکھا گناہ اور غفلت سے پر ہیز کے لیے اس قدر تدبیر کی ضرورت ہے جو حق ہے تدبیر کا۔ اور اس قدر دعا کرے جو حق ہے دعا کا ۔ جب تک یہ دونوں اس درجہ پر نہ ہوں اس وقت تک انسان تقویٰ کا درجہ حاصل نہیں کرتا اور پورا متقی نہیں بنتا ۔ اگر صرف دعا کرتا ہے اور خود کوئی تدبیر نہیں کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کا امتحان کرتا ہے۔ یہ سخت گناہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا امتحان نہیں کرنا چاہیے۔ اس کی مثال ایسی ہے