ملفوظات (جلد 6)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page vii of 445

ملفوظات (جلد 6) — Page vii

کی حالت میں اللہ تعالیٰ سے بسط چاہے تو اس قبض میں سے بسط نکل آئے گی اور رفت پیدا ہو جائے گی۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جو قبولیت کی گھڑی کہلاتا ہے۔“ تدبیر اور تقدیر کاحل یوں بیان فرماتے ہیں :۔ دو 66 ( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۳۷، ۲۳۸) ہماری شریعت میں طلب اسباب حرام نہیں ہے ان پر بھروسہ اور تو گل ضرور حرام ہے ( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۳۴۵) رعایت اسباب کرنی قدیم سنت انبیاء کی ہے۔“ ( مفلوظات جلد ششم صفحہ ۱۴۹) اس لیے کوشش کو ہاتھ سے نہ چھوڑ نا چاہیے ۔“ دو نماز کی اہمیت دلکش انداز میں ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔ نماز خواہ نخواہ کا ٹیکس نہیں ہے بلکہ عبودیت کو ربوبیت سے ایک ابدی تعلق اور کشش ہے اس رشتہ کو قائم رکھنے کے لیے خدا تعالیٰ نے نماز بنائی ہے اور اس میں ایک لذت رکھ دی ہے جس سے یہ تعلق قائم رہتا ہے“ ( ملفوظات جلد ششم صفحه ۹۱٬۹۰) پھر اپنے دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے درازی عمر کا یہ نسخہ بتاتے ہیں :۔ 66 انسان اگر چاہتا ہے کہ اپنی عمر بڑھائے اور لمبی عمر پائے تو اُس کو چاہیے کہ جہاں تک ہو سکے خالص دین کے واسطے اپنی عمر کو وقف کرے ( ملفوظات جلد ششم صفحہ ۵۵) الغرض روحانی غذا کے طالبوں کے لئے ان ملفوظات میں انواع واقسام کی غذا موجود ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان ملفوظات طیبہ کو بہتوں کی ہدایت اور روحانی ترقیات کا موجب بنائے ۔ آمین اب ہم ذیل میں اس جلد کا انڈیکس بصورت خلاصہ مضامین درج کرتے ہیں جو مولوی عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے میری ہدایت کے ماتحت تیار کیا ہے ۔ جَزَاهُ اللهُ خَيْرًا خاکسار جلال الدین شمس ربوه - ۸ نومبر ۱۹۶۳ء