ملفوظات (جلد 6)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 367 of 445

ملفوظات (جلد 6) — Page 367

ملفوظات حضرت مسیح موعود از صفحه نمبر ۲۹۰ ۲۹۰ ۳۱۴ ۳۲۶ ۳۳۱ ۳۳۱ ۳۳۸ ۳۶۰ ۳۶۲ ۳۶۳ ۳۶۷ ترجمه فارسی عقلمند جو کچھ کرتا ہے، بیوقوف بھی آخر وہی کرتا ہے لیکن بہت خواری اُٹھانے کے بعد ۔ اگر چور سے جان پہچان ہو، گدھے کو باندھ کر رکھنا بہتر ہے۔ کھانا زندہ رہنے اور عبادت کرنے کی خاطر ہے تو سمجھتا ہے کہ زندگی محض کھانے پینے کے لئے ہے۔ جب میں ہی نہ رہوں تو اس کے بعد تیرا آنا بے کار ہے۔ بے ثبات زندگی پر بھروسہ نہ رکھو زمانہ کی چالوں سے بے فکرمت رہو۔ خدا جانتے ہوئے بھی پردہ پوشی کرتا ہے ہمسایہ نہیں جانتا اور غل مچاتا ہے۔ اس نور کو جو تیرے ایمان میں ہے اپنے عمل سے ثابت کر جب تو نے یوسف کو دل دیا تو کنعان کا راستہ بھی اختیار کر۔ بات جو ( کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ ( دوسروں کے ) دل میں بیٹھ جاتی ہے۔ آدمی کو چاہیے کہ کان میں ڈال لے، اگر چہ وہ نصیحت دیوار پر ہی کیوں نہ لکھی ہو۔ ایک ہی لفظ کافی ہے اگر کوئی گھر میں ہو۔