ملفوظات (جلد 6) — Page 365
ترجمه فارسی ۳۶۵ ہاتھ کام میں اور دل یار میں لگا ہونا چاہیے۔ آنا ارادت پر موقوف ہے اور جانا اجازت پر۔ سرمد گلہ مختصر کر دینا چاہیے ان دونوں کاموں میں سے ایک کام کرنا چاہیے۔ یا تو اپنا آپ محبوب کی خوشی میں لگا دینا چاہیے یا پھر محبوب سے دھیان ہٹا لینا چاہیے۔ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ نئی شادی کے لئے جو کچھ چاہیے وہ سامان میں مہیا کروں گا۔ جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔ اگر چہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی عشق کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے۔ جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔ ہمارے محبت بھرے مکان میں ہر طرح سے امن ہے۔ یہ دنیا کا جنگل درندوں اور پھندوں سے خالی نہیں بارگاہ الہی کی تنہائی کے سوا کہیں امن نہیں۔ کہتے ہیں صبر کرنے ( یعنی لمبا عرصہ گزرنے) سے پتھر لعل بن جاتا ہے ہاں بن جاتا ہے لیکن خونِ جگر پی کر ۔ تو جس شخص سے قرآن وحدیث ( بیان کرنے ) سے رہائی نہ پاسکے اس کا ( صحیح ) جواب یہ ہے کہ اسے جواب نہ دے۔ شروع میں عشق بہت منہ زور اور خونخوار ہوتا ہے تا وہ شخص جو صرف تماشائی ہے بھاگ جائے ۔ ملفوظات حضرت مسیح موعود از صفحه نمبر ۹۱ ۹۲ १५ १५ ۹۸ اولد ۱۲۵ ۱۲۵ الده ۱۵۰ ۱۸۷ ۱۸۹ ۱۹۶ ۲۰۵