ملفوظات (جلد 6)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 204 of 445

ملفوظات (جلد 6) — Page 204

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۰۴ جلد زندگی آئے دن طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا رہتی ہے اور بعض وقت ان کو خوفناک امراض لاحق ہو جاتے ہیں جیسے کہ ہمارے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت تھی ۔ یہ اس تردد کا اظہار ہے جس کا اوپر ذکر ہوا ہے گو ! ہوا ہے گو یا اللہ تعالیٰ اس سے معاملہ ایسا کرتا ہے اور خوفناک بیماریوں سے اسے نجات دے کر ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ اسے معمولی انسانوں کی طرح ضائع نہیں کرتا۔ قرآن اور حدیث سے ثابت ہے کہ مومن کی ہر ایک چیز با برکت ہو جاتی ہے جہاں وہ بیٹھتا ہے وہ جگہ دوسروں کے لیے موجب برکت ہوتی ہے۔ اس کا پس خوردہ اوروں کے لیے شفا ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ ایک گنہگار خدا تعالیٰ کے سامنے لایا جاوے گا ۔ خدا تعالیٰ اس سے پوچھے گا کہ تو نے کوئی نیک کام کیا ؟ وہ کہے گا کہ نہیں ۔ پھر خدا تعالیٰ اس کو کہے گا کہ فلاں مومن کو تو ملا تھا۔ وہ کہے گا خداوند میں ارادتا تو کبھی نہیں ملا وہ خود ہی ایک دن مجھے راستہ میں مل گیا۔ خدا تعالیٰ اسے بخش دے گا۔ پھر ایک اور موقع پر حدیث میں آیا ہے کہ خدا تعالیٰ فرشتوں سے دریافت کرے گا کہ میرا ذکر کہاں پر ہو رہا ہے؟ وہ کہیں گے کہ ایک حلقہ مومنین کا تھا جہاں دنیا کے ذکر کا نام ونشان بھی نہ تھا۔ البتہ ذکر الہی آٹھوں پہر ہو رہا ہے ۔ ان میں ایک دنیا پرست شخص تھا۔ اللہ تعالیٰ فرماوے گا کہ میں نے اس دنیا دار کو اس ہم نشینی کے باعث بخش دیا إِنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَشْقَى جَلِيسُهُمْ - بعض حدیثوں میں آیا ہے کہ جہاں ایک مومن امام ہو اس کے مقتدی پیش ازیں کہ وہ سجدہ سے سر اٹھاوے بخش دیئے جاتے ہیں ۔ مومن وہ ہے کہ جس کے دل میں محبت الہی نے عشق کے رنگ میں جڑ پکڑ لی ہو۔ اس نے فیصلہ کر لیا ہو کہ وہ ہر ایک تکلیف اور ذلت میں بھی خدا کا ساتھ نہ چھوڑے گا ۔ اب جس نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کب کسی کا کانشنس کہتا ہے کہ وہ ضائع ہو گا کیا کوئی رسول ضائع ہوا؟ دنیا نا خنوں تک ان کو ضائع کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ ضائع نہیں ہوتے جو خدا کے لیے ذلیل ہو وہی انجام کار عزت و جلال کا تخت نشین ہوگا ۔ ایک ابو بکر ہی کو دیکھو جس نے سب سے پہلے ذلت قبول کی اور سب سے پہلے تخت نشین ہوا۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ پہلے کچھ نہ کچھ دکھ اٹھانا پڑتا ہے کسی نے سچ