ملفوظات (جلد 6)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 150 of 445

ملفوظات (جلد 6) — Page 150

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۵۰ جلد ششم اسباب پرستی کی زندگی دہریت کی رگ سے اصل میں ملی ہوئی ہوتی ہے حقیقی اور اصل زندگی یہی ہے کہ خدا پر ایمان حاصل ہو جاوے ایمان قوی اسی وقت ہوتا ہے جب خصوصیت کے ساتھ خوارقِ عادت اور کثرت سے ہوں۔ ہماری خواہش یہ ہے کہ الہی تجلیات ظاہر ہوں جیسے کہ موسیٰ نے ارنی کہا تھا اور نہ ہمیں تو بہشت کی ضرورت ہے اور نہ کسی اور شے کی ۔ لے ۲۸ را پریل ۱۹۰۴ء (بعد دو پہر) امن است در مکان محبت سرائے ما اور ایک خواب میں معلوم ہوا کہ طاعون تو گی مگر بخار رہ گیا۔ ہے اس الہام کو سناتے وقت فرمایا کہ اصل بات یہ ہے کہ محبت بھی ایک نار ہوتی ہے اور طاعون بھی ایک نار ہے۔ اس لئے دو نار ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی ہیں۔ اسی لئے معتبرین نے بھی لکھا ہے کہ جو شخص دیکھے کہ کہ اس کے دل سے شعلہ نار بھڑکتا ہے وہ عاشق ہو جائے گا۔ عشق کو بھی نار کہتے ہیں ۔ - پس اگر اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی اور عشق پیدا ہو جاوے اور اس کے ساتھ وفاداری ، اخلاص ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو محفوظ کرلے گا۔ سے مومن کی نظر اعمال صالحہ پر ہونی چاہیے ایک نوجوان نے اپنے کچھ رویا اور الہامات سنانے شروع کئے جا نانے شروع کئے جب وہ سنا چکا تو آپ نے فرمایا۔ میں تمہیں نصیحت کے طور پر کہتا ہوں اسے خوب یا د رکھو کہ ان خوابوں اور الہامات پر ہی نہ رہو البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۱۶،۸ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه ۳، ۴ کے غیر معمولی پر چہ الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ را پریل ۱۹۰۴ء سے الحکم جلد ۸ نمبر ۱۴ ، ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل، ۱۰ مئی ۱۹۰۴ ء صفحه ۳