ملفوظات (جلد 6)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 129 of 445

ملفوظات (جلد 6) — Page 129

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۲۹ صحابہ کرام کی مراتب شناسی صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے مراتب پر گفتگو ہوتے ہوئے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو کچھ اسلام کا بنا ہے وہ اصحاب ثلاثہ سے ہی بنا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو کچھ کیا ہے وہ اگر چہ کچھ کم نہیں مگر ان کی کارروائیوں سے کسی طرح صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خفت نہیں ہو سکتی کیونکہ کامیابی کی پٹڑی ( بنیاد) تو صدیق اکبر نے ہی جمائی تھی اور عظیم الشان فتنہ کو انہوں نے ہی فرو کیا تھا ایسے وقت میں جن مشکلات کا سامنا حضرت ابوبکر کو پڑا وہ حضرت عمر کو ہر گز نہیں پڑا۔ پس صدیق نے رستہ صاف کر دیا تو پھر اس پر عمرؓ نے فتوحات کا دروازہ کھولا ۔ رض آخر عمر میں ایمان سلامت لے جانے کے لیے نہ علم کی ضرورت ہے اور نہ کسی اور شھے کی۔ استغفار بہت کرنی چاہیے اور نماز میں ، اٹھتے بیٹھتے ، ہر حال میں دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔ اسلام اس بات کا نام ہے کہ قرآن شریف کی اتباع سے خدا کو راضی کیا جاوے۔' ۲۹ مارچ ۱۹۰۴ء چند ایک احباب بیرون جات سے آئے ہوئے تھے اور باہر سے آنے والوں کا حق حضرت اقدس کے قریب بیٹھنے کے لیے ایک دوسرے پر گرے پڑے تھے کہ حضرت اقدس نے قادیانی احباب کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ ان لوگوں کو جگہ دو۔ نئے آدمیوں کی تو خدا تعالیٰ نے اول ہی سے سفارش کر رکھی ہے جیسے براہین میں یہ الہام موجود ہے کہ کثرت سے لوگ تیرے پاس آویں گے تو ان سے تنگ دل نہ ہونا ۔ بعد ازاں چند احباب نے بیعت کی جس پر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے ذیل کی استقامت تقریر ایک ایسے شخص کے سوال پر فرمائی جس نے حضور سے استقامت کے لیے ل البدر جلد ۳ نمبر ۱۵ مورخه ۱۶ را پریل ۱۹۰۴ ء صفحه ۳