ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 87 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 87

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۸۷ جلد پنجم ہر ایک گھر میں دلائی جاتی ہے اس کی نسبت ایک شخص نے حضرت صاحب سے دریافت کیا کہ یہ فعل کیسا ہے؟ فرمایا کہ اذان سراسر اللہ تعالیٰ کا پاک نام ہے ہمیں تو علی کا جواب یاد آتا ہے کہ آپ نے کہا تھا کہ میں اس اَرعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى (العلق : ۱۰، ۱۱) کا مصداق ہونا نہیں چاہتا۔ ہمارے نزدیک بانگ میں بڑی شوکت ہے اور اس کے دلوانے میں حرج نہیں ( حدیث میں آیا ہے کہ اس سے شیطان بھاگتا ہے ) ۲۵ را پریل ۱۹۰۳ء (دربار شام) الہام يَارْضُ ابْلَعِي مَاءَكِ وَلِسَمَاءُ أَقْلِعِي " مولوی محمد حسین صاحب کے ذکر پر فرمایا کہ سکے اصل میں اگر کوئی صاف دل اور بے تعصب ہو کر ہمارے دلائل سنے تو اس کو معلوم ہو جاوے کہ در حقیقت ہم حق پر ہیں ۔ ہمارا ان کا اختلاف ہی کیا ہے۔ مسیح کی حیات ممات کا بڑا مسئلہ ہے اور یہ ایسا صاف ہے کہ اس میں وفات مسیح علیہ السلام زیادہ بحث کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ شروع سے یہ مسلم مختلف فیہ رہا ہے اور وفات مسیح اکثرا کابران ملت کا مذہب ہے۔ صحابہؓ کا یہی مذہب تھا یہ البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۱۶ ہے۔ یہ الہام اور اس کی تشریح البدر میں ۲۷ را پریل کی ڈائری کے بعد درج ہے۔ دیکھئے صفحہ ۹۴ پر طاعون کے متعلق ایک تازہ الہام (مرتب) (البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۷) 66 میں یہ الہام موجود ہے۔“ سے البدر میں لکھا ہے ۔ ” مقدمات کی نسبت ذکر ہوا ۔ فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں ہم کو فتح دی ہے براہین البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۱۶)