ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 81 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 81

ملفوظات حضرت مسیح موعود M جلد پنجم دیکھوریشم جب ہی حاصل ہوتا ہے جب ریشم کے کیڑے مریں پھر شہد کی مکھی کب چاہتی ہے کہ اس کا شہد لیا جاوے اکثر جونکیں خون پی کر مر جاتی ہیں پھر ہوا میں کیڑے ہیں جو سانس سے مرتے ہیں جب یکجائی نظر سے خدائی کے کل دائرے کو دیکھا جاوے تو پھر سمجھ میں آتا ہے کہ دنیا میں سلسلہ آکل اور ماکول کا برابر جاری ہے اور اس کے بغیر دنیا رہ ہی نہیں سکتی کہ بعض کی جان لی جاوے ورنہ اس طرح تو پھر کدو دانہ وغیرہ کیڑے جو پیٹ میں پیدا ہوتے ہیں ان کو بھی نہ مارنا چاہیے۔ ایک شخص نے کہا کہ حضور آریہ اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ جو انسان کی طاقت سے باہر آمر ہے اس میں اس پر الزام نہیں ۔ فرمایا کہ طاقت سے باہر تو وہ کہا جاوے گا جس کا تعلق انسانی زندگی سے نہ ہو اور جو اس کے اندر ہے وہ سب طاقت میں ہو گا خدا تعالیٰ کا ہی یہ منشا ہے کہ انسانی حفاظت کے وائے حفاظت کے واسطے بہت جانوں کو لیا جاوے پھر فطرت انسانی میں بعض قوی ایسے ہیں کہ اگر گوشت نہ کھایا جاوے تو ان کا نشوو نما ہو ہی نہیں سکتا شجاعت پیدا ہی نہیں ہوتی اس لیے سکھ وغیرہ اقوام جو گوشت خور ہیں وہ نسبتاً شجاعت بہت زیادہ رکھتے ہیں ۔ اس پر اعتراض کیا گیا کہ بنگالی گوشت خور ہیں مگر وہ ایسے بہادر نہیں ہوتے۔ فرمایا کہ ایسی حالتوں میں قوموں کی مجموعی حالت کو دیکھا کرتے ہیں کہ کس قدرا قوام گوشت خور ہیں اور کس قدر نہیں پھر مقابلہ دیکھا جاوے کہ کون سی اقوام شجاعت میں بڑھ کر ہیں۔ ( مجلس قبل از عشاء ) فرمایا۔ ہمارے مریدوں کے بھی کئی قسم کے طبقہ ہیں ایک تو طاعونی ہیں احمدیوں کی اقسام جو طاعون سے ڈر کر اور اس سے بچنے کی نیت سے اب آرہے ہیں لے دوسرے قمری اور شمسی ہیں جو کہ قمر اور شمس کا گرہن دیکھ کر داخل بیعت ہوئے۔ کچھ خوابی ہیں کہ بذریعہ خواب کے ان کی راہنمائی کی گئی کے بعض عقلی ہیں کہ انہوں نے عقل سے کام لے کر بیعت کی۔ بعض نقلی ہیں ا الحکم میں ہے ۔ ایک طاعونی جماعت ہے یعنی وہ جماعت جو طاعون کے نشان کو دیکھ کر اس سلسلہ میں داخل ہوئی لے ہے اور یہ جماعت کثرت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔“ (الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه (۸) الحکم میں ہے۔ یہ گروہ بھی بڑا بھاری گروہ ہے۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸)