ملفوظات (جلد 5) — Page 75
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۷۵ جلد پنجم موت موت کا مضمون بہت ہی موثر مضمون ہے اگر یہ انسان کے اندر چلا جاوے تو انسان بدیوں سے بچنے کی بہت کوشش کرے ۔ ابراہیم ادہم اور شاہ شجاع جیسے بادشاہوں پر اسی مضمون مون نے اثر کیا تھا جو سلطنتیں چھوڑ کر فقیر ہو گئے ۔ وہ سی خلق اور امر جو چیز عمل اور سب سے پیداہوتی ہے و خلق ہے اور جوش کنی سے ہودہ امر ہے اور چنانچہ فرمایا ہے اِنَّمَا أَمْرُةَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ( يس : ۸۳) عالم امر میں کبھی توقف نہیں ہو تا خلق سلسلہ علی و معلول کا محتاج ہے جیسے انسان کے بچہ پیدا ہونے کے لیے نطفہ ہو پھر دوسرے مراتب اور طبعی اور طبابت کے قواعد کے نیچے ہوتا ہے مگر امر میں یہ نہیں ہوتا ہے۔ لے ۲۱ را پریل ۱۹۰۳ء (بوقت سیر) فرمایا کہ وحی والہام کشف جب سماع کلے کے ذریعہ سے کوئی خبر دی جاتی ہے تو اسے وحی کہتے ہیں ا اور جب رویت کے ذریعہ سے کچھ بتلایا جاوے تو اسے کشف کہتے ہیں اسی طرح میں نے دیکھا ہے کہ بعض وقت ایک ایسا امر ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا تعلق صرف قوت شامہ سے ہوتا ہے مگر اس کا نام نہیں رکھ سکتے جیسے یوسف کی نسبت حضرت یعقوب کو خوشبو آئی تھی إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ تفيدون (يوسف: (۹۵) اور کبھی ایک امر ایسا ہوتا ہے کہ جسم اسے محسوس کرتا ہے گویا کہ حواس خمسہ الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخه ۷ ارا پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲ الحکم میں اس سے پہلے ایک اور ذکر درج ہے لکھا ہے ۔ ” فرمایا آج صبح جب میں نماز کے بعد ذرا لیٹ گیا تو الہام ہوا مگر افسوس ہے کہ ایک حصہ اس کا یاد نہیں رہا ایک پہلے عربی کا فقرہ تھا اور اس کے بعد اس کا ترجمہ اردو میں لے تھا۔ تھا وہ اردو فقرہ یاد ہے۔ یہ بات آسمان پر قرار پا چکی ہے تبدیل ہونے والی نہیں اور عربی فقرہ کچھ اس سے مشابہ تھا تَعَهَّدَ وَتَمَكَّنَ فِي السَّمَاءِ - مگر وہ اصل فقرہ بھول گیا اور اس نسیان میں بھی کچھ منشاء الہی ہوتا ہے گو یا اس کا یہ مطلب ہے کہ یہ اب تقدیر مبرم ہے۔ اس میں اب تبدیلی نہیں ہو گی غرض تغییرات قضا و قدر کا ارادہ آسمان پر پختہ کیا الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه (۱۲) گیا ہے۔