ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page vii of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page vii

اس واقعہ سے ظاہر ہے کہ آپ ہر وقت اللہ تعالیٰ کو یا درکھتے اور چاہتے تھے کہ لوگ اس کی طرف متوجہ ہوں ۔ الغرض ملفوظاتِ طیبہ روحانی خزائن ہیں اور ہر احمدی کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان خزائن کو حاصل کرے اور ان سے مستفید ہو ۔ بد قسمت ہے وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مالی وسعت دی اور پھر بھی وہ ان خزائن کے حاصل کرنے سے محروم رہا۔ حضرت مرزا بشیر احمد مرحوم رضی اللہ عنہ نے بھی دوستوں کو جماعت کے نوجوانوں اور نسلی احمدیوں کی تربیت کے لئے یہی مشورہ دیا تھا۔ آپ نے فرمایا :۔ دوستوں کے مشورہ کے لئے اس قدر بتائے دیتا ہوں کہ یوں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اکثر کتب تربیتی مضامین سے بھری پڑی ہیں مگر خاص طور پر دو کتا بیں اس میں بڑی شاندار ہیں ۔ دوست ان کتابوں کا خود بھی ضرور مطالعہ کریں اور اپنے بیوی بچوں کو بھی ضرور پڑھائیں اور بار بار پڑھاتے رہیں ۔ کیونکہ ان سے انشاء اللہ انہیں عظیم الشان فوائد حاصل ہوں گے ۔ اول کشتی نوح یا اس کا خلاصہ یعنی ” ہماری تعلیم ۔“‘ دوم ملفوظات ۔ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ڈائریاں جن کے اس وقت تک تین حصے چھپ چکے ہیں اب یہ پانچواں حصہ ہے۔ شمس) یہ دونوں کتابیں تربیت کے میدان میں جواہرات کی عدیم المثال کا نیں ہیں جن کی اس زمانہ میں کوئی نظیر نہیں ۔“ 66 اللہ تعالیٰ تمام دوستوں کو ان نصائح اور ہدایات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان ملفوظات میں مذکور ہیں ۔ ذیل میں ملفوظات کی اس جلد کا انڈیکس بصورت خلاصہ مضامین درج کیا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان ملفوظاتِ طیبہ کو بہت سے لوگوں کی ہدایت اور ہدایت یافتہ لوگوں کی روحانی ترقیات کا موجب بنائے ۔ آمین خاکسار جلال الدین شمس ربوه -۳۱ اکتوبر ۱۹۶۳ء