ملفوظات (جلد 5) — Page 53
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۵۳ جلد پنجم پھر ایسے مرتبے کے بعد انسان کو وہ رعیت ملتی ہے کہ باغی نہیں ہوتی دنیوی بادشاہوں کی رعیت تو باغی بھی ہو جاتی ہے مگر ملائکہ کی رعیت ایک ایسی رعیت ہے کہ وہ باغی نہیں ہوتی ۔ کے ۱۳ را پریل ۱۹۰۳ء (دربار شام) حضرت اقدس نے مندرجہ ذیل خواب سنا یا جو گذشتہ شب کو آیا تھا۔ ایک رؤیا فرمایا کہ میں دیکھتا ہوں کہ ایک بڑا بحر ز خار کی طرح دریا ہے جو سانپ کی طرح بل پیچ کھا تا مغرب سے مشرق کو جا رہا ہے اور پھر دیکھتے دیکھتے سمت بدل کر مشرق سے مغرب کو الٹا بہنے لگا ہے۔ فرمایا کہ اب تو وہ زمانہ طاعون نے دکھانا شروع کر دیا ہے جس طرح مدینہ منورہ طاعون کا زور میں یہودی قتل ہوئے تھے تو ایک بڑا شخص زندہ رکھا گیا تھا اس نے پوچھا کہ فلاں شخص کا کیا حال ہو ا فلاں کا کیا حال ہوا غرض جس کے متعلق اس نے دریافت کیا اسی کے متعلق جواب ملا کہ وہ سب قتل کئے گئے تو پھر اس نے کہا کہ لوگوں کے مارے جانے کے بعد میں نے زندہ رہ کر کیا بنانا ہے مجھے بھی زندگی کی ضرورت نہیں سو آج کل طاعون وہ حال دکھا رہا ہے۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ انسان لمبی عمر کے بھی خواہشمند ہوتے ہیں مگر جب دوست اور تعلق دار ہی نہ رہے تو اس عمر کا ہونا بھی ایک وبال ہو جاتا ہے ایسی حالت دیکھ کر انسان ایسی لمبی عمر کی بھی آرزو نہیں کر سکتا کیونکہ انسان دوستوں اور رشتہ داروں کے بغیر رہ سکتا ہی نہیں ۔ ایک جانور آج کل کے موسم میں شام کے بعد مسجد مبارک کے شہ نشین احباب پر انسان اور پرندہ حملہ کیا کرتا ہے اس کے متعلق فرمایا کہ کوئی ایسی تدبیر کی جاوے کہ ایک دفعہ یہ اس جگہ پکڑا جاوے پھر ہم اسے چھوڑ ہی دیں گے مگر ایک دفعہ پکڑا جانے سے اتنا تو ضرور ہو گا کہ پھر وہ کبھی آئندہ اس جگہ اس طرح حملہ کرنے کا ارادہ نہ کرے گا۔ الحکم جلد ۷ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۷۶