ملفوظات (جلد 5) — Page 393
جلد پنجم ترجمه فارسی ۳۹۳ جب مجھے اس کا حسین چہرہ یاد آتا ہے تو مجھے حاضر و غائب سب بھول جاتے ہیں۔ میں اس لئے آیا ہوں کہ صدق کی راہ کو روشن کروں اور دلبر کے پاس اسے لے چلوں جو نیک و پارسا ہے۔ وہ شخص جسے بال ہما نے بھی فائدہ نہ دیا ہوا سے چاہیے کہ دودن ہمارے زیر سایہ رہے۔ وہ پھول جو کبھی خزاں کا منہ نہیں دیکھے گا وہ ہمارے باغ میں ہے اگر تیری قسمت یا ور ہو۔ جس چراغ کو اللہ تعالی روشن کرے جو شخص اس پر پھونک مارے گا اس کی داڑھی جل جائے گی۔ اگر مقابلہ میں بد شکل اور سیاہ رو نہ ہوتا تو کیونکر کوئی گل اندام معشوق کا حسن پہچان سکتا ۔ اگر دشمن سے لڑائی اور جنگ واقع نہ ہوتی تو خون پینے والی تلوار کا جو ہر کیونکر ظاہر ہوتا۔ کامل لوگ تو زمین کے نیچے بھی زندہ ہیں تو ایسی زندگی کے ساتھ بھی قبر میں ہے۔ سبز کلاہ اور اونی خرقہ پر ناز نہ کر کہ نمائشی گدڑی کے نیچے بہت سے فریب ہوتے ہیں۔ محبوب کی بارگاہ میں وہی شخص پہنچ سکتا ہے جو ہر لمحہ اس کی تلاش میں لگار ہے۔ ملفوظات حضرت مسیح موعود از صفحه نمبر ۳۲۰ ۳۲۱ ۳۲۱ ۳۲۱ ۳۲۲ ۳۲۲ ۳۲۲ ۳۲۳ ۳۲۳ ۳۲۴