ملفوظات (جلد 5) — Page 9
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۹ جلد پنجم تمام باتوں کا آخری نتیجہ یہ ہے کہ عیسائیوں کا دین غالب ہے۔ آج مسلمان کم ہیں اور عیسائی زیادہ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ یہی دلائل بیان کر کے پادریوں نے مسلمانوں کو عیسائی بنایا ہے۔ خدا تو فرماتا ہے کہ عیسی مر گیا فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کی آیت موجود ہے ۔ اگر تمہارا مذہب قرآن ہے تو اس پر ایمان کیوں نہیں لاتے؟ آنحضرت کے واسطے خدا نے ہرگز نہ چاہا کہ باہر سے لوگ آویں۔ سورہ نور میں بھی وعدہ ہے کہ تمام خلیفہ اور امام تیری اُمت میں سے آویں گے سو خدا نے وہ پورا کیا اور اسی طرح اب ہمیں مامور کیا ۔ جیسے چودہ سو برس کے بعد موسیٰ کی امت میں سے مسیح آیا تھا ویسے ہی چودہ سو برس گزرنے کے بعد ہمیں بھیجا۔ وہ مسیح بھی صاحب شریعت نہ تھے تو ریت پر ان کا عمل تھا ایسے ہی ہم ہیں تا کہ مماثلت پوری ہوا اور کوئی کمی نہ رہ جاوے۔ جیسی محبت خدا ہم سے کرتا ہے ویسی کسی اور سے نہیں کرتا ۔ اگر یہ خیال ہو کہ عیسیٰ کو خدا آسمان پر لے گیا۔ اس کو آج تک زندہ رکھا اور اس کو پھر لاوے گا تو پھر ساری محبت خدا کی عیسی کے ساتھ چاہیے جو ان تمام باتوں کو غور سے دیکھے گا تو سمجھے گا کہ جو آپ کی شان ہے وہ اور کسی نبی کی نہیں ہے جب تک تم آنحضرت کو ہر ایک خوبی میں افضل نہ جانو گے مسلمان نہ ہو گے بلکہ کرانی ہو گے۔ یہ تو عقیدہ چاہیے اور نمازوں میں دعا کرو کہ خدا طاعون سے ہمیں بچا جو لوگ ہنسی کرتے ہیں اور کہتے ہیں بڑے آدمی کیوں نہیں مرتے وہ نادان ہیں۔ خدا کا کام ہے آہستہ آہستہ پکڑنا۔ اس لیے غافل نہ بنو۔ تہجدوں میں دعا کرو۔ پانچوں وقت کی نمازوں میں دعا کرو۔ جب تمہارا گھر دعا سے بھر جاوے گا تو پھر ہر گز و با نہ آوے گی اور اگر کوئی روک رکھو گے تو دعا کام نہ دے گی ۔ خدا کے ساتھ معاملہ صاف رکھو گے تو خدا کا وعدہ ہے کہ وہ تم کو ضرور محفوظ رکھے گا۔ ہے ( در بار شام ) حضرت عیسی کی محبت میں غلو اور آنحضرت کی توہین بارہا ہمیں تعجب آتا ہے کہ کیوں یہ لوگ حضرت عیسیٰ سے بے جا محبت کرتے ہیں انہوں نے ان کا ے ( یعنی عیسائی ۔ مرتب ) البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۱ تا ۹۳