ملفوظات (جلد 4) — Page 55
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۵۵ جلد چهارم تصنیفات کے ذکر پر فرمایا کہ سلسلہ کی تصنیفات خدا تعالی کی عجیب قدرت ہے کہ ہمارے مخالف ہزاروں ہی ہیں اور ان کے مقابل میں ہماری جماعت بہت قلیل ہے۔ مگر ہماری طرف سے جس قدر تازہ بتازہ کتابیں کثرت سے نکل رہی ہیں ۔ ان کی طرف سے معدودے چند بھی نہیں نکلتیں اور کوئی نکلتی بھی ہے تو اس میں گالیاں ہی ہوتی ہیں جو ان کے لئے شرم کی جگہ ہے۔ یہود اور عیسائیوں کی نسبت فرمایا کہ یہود اور نصاری کی افراط اور تفریط ان دونوں کی ضد میں ہیں۔ ایک نے بڑھا دیا ہے ایک نے گھٹا دیا ہے۔ ان کی مثال رافضیوں اور خارجیوں سے خوب ملتی ہے۔ جیسے یہودی کے آگے عیسائی نہیں ٹھہرتے ایسے ہی خارجی کے آگے رافضی نہیں ٹھہرتا۔ لے جنوری ۱۹۰۳ء بروز پنجشنبه جماعت کے لئے ضروری نصائح نماز مغر کی ادائیگی کے بعد جناب شی نوراحمد صاحب پلیڈر ایبٹ آباد اور سید عابد علی شاہ صاحب بدوملہی اور ایک اور صاحب نے بیعت کی۔ بعد بیعت کے حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ اس پر آشوب زمانہ میں جب کہ ہر طرف ضلالت ، غفلت اور گمراہی کی ہوا چل رہی ہے وہ تقویٰ اختیار کریں ۔ دنیا کا یہ حال ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی عظمت نہیں ہے۔ حقوق اور وصایا کی پروا نہیں ہے۔ دنیا اور اس کے کاموں میں حد سے زیادہ انہماک ہے۔ ذرا سا نقصان دنیا کا ہوتا دیکھ کر دین کے حصے کو ترک کر دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حقوق ضائع کر دیتے ہیں۔ جیسے کہ یہ سب باتیں مقدمہ بازیوں اور شرکاء کے ساتھ تقسیم حصص میں دیکھی جاتی ہیں۔ لالچ کی نیت سے ایک دوسرے سے پیش آتے ہیں۔ نفسانی جذبات کے مقابلہ میں بہت کمزور البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶