ملفوظات (جلد 4) — Page v
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ چوتھی جلد ہے جو ۱۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء سے لے کر ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء تک کے ملفوظات طیبہ پر مشتمل ہے۔ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہمیت سے متعلق ملاحظہ ہو پیش لفظ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد اول ۔ اس جلد کی ترتیب و تدوین میری ہدایات کے ماتحت مکرم و محترم مولانا محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی کی رہین منت رہین منت ہے مولانا موصوف نے نہ صرف یہ کہ جلد سوم کے آگے کے ملفوظات کو نہایت محنت سے جمع کیا بلکہ سابق جلدوں کے مرتب سے جو ملفوظات جلد دوم یا جلد سوم میں لکھنے سے رہ گئے تھے ان کو بھی اکٹھا کیا جو اس جلد کے شروع میں لکھے گئے ہیں ۔ پھر ان کے لئے ایک دقت یہ بھی تھی کہ ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء سے الحکم کے علاوہ اخبار البدر‘ بھی جاری ہو گیا اور ت دونوں اخباروں میں شائع ہونے لگے اور ان میں بعض جگہ بلحاظ ا اظ الفاظ اور بعض جگہ بلحاظ اختصار و طوالت فرق تھا۔ سو اس کے لئے میں نے یہ ہدایت دی کہ جس اخبار میں تفصیل درج ہو اسے متن میں رکھا جائے اور دوسرے اخبار میں جہاں کہیں الفاظ یا مفہوم میں فرق ہو اس کے بیان کو حاشیہ میں لکھا جائے ۔ چنانچہ اسی نہج پر دونوں اخباروں کے ملفوظات اس جلد میں یکجا جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ملفوظات اور جیسا کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام جو چار قسموں پر مشتمل ہے اس کا ا مرتبہ یقین اور سند کے لحاظ اظ سے مندرجہ ذیل ترتیب تیب سے سے ۔ ہے:۔ اوّل ۔ وہ کتب و رسائل و اشتہارات جو آپ نے خود بغرض اشاعت تالیف فرما ئیں ۔ دوم ۔ مکتوبات وم ۔ ملفوظات ہیں جن سے مراد آپ کا وہ کلام ہے جو آپ نے کسی مجمع یا مجلس یا سیر وغیرہ میں بطریق تقریر یا گفتگو ارشاد فرمایا اور لکھنے والوں نے اسی وقت بصورت ڈائری حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں شائع کر دیا۔