ملفوظات (جلد 4) — Page 358
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۵۸ جلد چهارم ہمارے مخالف ہر طرف سے کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے نابود ہمارا بھروسا خدا پر ہے کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ ہر قسم کی تدبیریں اور منصوبے کرتے ہیں مگر ان کو معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ پہلے ہی ہم کو تسلی دے چکا ہے مَكَرُوا وَ مَگر اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ (ال عمران: ۵۵) ۔ خدا کے ساتھ لڑ کر کبھی کوئی کا مران: ۵۵) ۔ خدا کے ساتھ لڑ کر کبھی کوئی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ان کا بھروسا اپنی تدابیر اور حیل پر ہے اور ہمارا خدا پر ۔ کوئی مشکل مشکل اور کوئی مصیبت مصیبت رہ سکتی ہی نہیں اگر کوئی شخص استقامت و صبر استقامت اور صبرا پنا شیوہ کرلے اور خدا تعالیٰ پر توکل اور بھروسا کرے۔ خدا داری چه به غم داری نشانات جو ظاہر ہوتے ہیں یہ اسی طرح ظاہر ہوتے ہیں جیسے ایک بچہ پیدا ہوتا نشانات کا ظہور ہے۔ ایک رات تک تو ماں خیال کرتی ہے کہ میں مر جاؤں گی اور وہ درویزہ کی تکلیف سے قریب المرگ ہو جاتی ہے۔ اسی طرح پر نبیوں کے نشان بھی مصیبت کے وقت ظاہر ہوتے ہیں۔ نشان کی جڑ دعا ہی ہوتی ہے یہ اسم اعظم ہے اور دنیا کا تختہ پلٹ سکتی ہے۔ دعا مومن کا ہتھیار ہے اور ضرور ہے کہ پہلے انتہال اور اضطراب کی حالت پیدا ہو۔ کے الحکم جلد ۷ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ءصفحہ ۳