ملفوظات (جلد 4) — Page 356
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۵۶ جلد چهارم کہ اس نے کبھی کلمہ پڑھ دیا ہو۔ بجزا اعتقاد کے محبت نہیں ہوا کرتی ۔ اول عظمت دل میں بیٹھتی ہے پھر محبت ہوتی ہے۔ ایک ذکر پر فرمایا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ گذرا ہے کہ میں نے گوشت کا منہ سادہ خوراک نہیں دیکھا ہے اکثر مسی روٹی (بینی) یا اچار اور دال کے ساتھ کھالیتا ہوں آج بھی اچار کے ساتھ روٹی کھائی ہے۔ نسخہ فرمایا کہ ایک سال کی عمر میں سن ہوتا رہتا ہے۔ انبیاء کی زندگی میں بھی نہ ہوتا ہے اس لیے فرمایا عمرمیں ہوتار سخ اول حالت آخر حالت کے ساتھ مطابق نہیں ہوا کرتی ۔ جسمانی حالتوں میں بھی نسخ دیکھا جاتا ہے۔ ۲۹ مارچ ۱۹۰۳ء (مجلس قبل از عشاء) فرمایا۔ صلیب چونکہ جرائم پیشہ کے واسطے ہے ۔ اس واسطے نبی کی شان سے عصمت انبیاء بعید ہے کہ اسے بھی صلیب دی جاوے۔ اس لیے توریت میں لکھا تھا کہ جو کاٹھ پر لڑکا یا جائے وہ ملعون ہے۔ آتشک وغیرہ جو خبیث امراض خبیث لوگوں کو ہوتے ہیں اس سے بھی انبیاء محفوظ رہتے ہیں۔ نفس قتل انبیاء کے لئے معیوب نہیں ہے مگر کسی نبی کا قتل ہونا ثابت نہیں ہے جس آلہ سے خبیث قتل ہو اس آلہ سے نبی قتل نہیں ہوتا۔ خوش خطی خوش خطی پر ذکر ہوا فر ما یا کہ فرمایا حسن تناسب اعضا کا نام ہے جب تک یہ نہ ہو ملاحت نہیں ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ نے اسی لیے اپنی صفت فَسَوكَ فَعَدَ لَكَ (الانفطار : (۸) فرمائی ہے عدلك کے معنے تناسب کے ہیں کہ نسبتی اعتدال ہر جگہ ملحوظ رہے۔ ہے ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۰،۸۹ البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۱٬۹۰