ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 305 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 305

ملفوظات حضرت مسیح موعود مولود خوانی ۳۰۵ ایک لے شخص نے مولود خوانی پر سوال کیا۔ جلد چهارم فرمایا کہ آنحضرت کا تذکرہ بہت عمدہ ہے بلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ اولیاء سے اور انبیاء کی یاد سے رحمت نازل : نازل ہوتی ہے ہے اور خود خدا نے بھی انبیاء کے تذکرے کی ترغیب دی ہے لیکن اگر اس کے ساتھ ایسے بدعات مل جاویں جن سے توحید میں خلل واقع ہو تو وہ جائز نہیں۔ خدا کی شان خدا کے ساتھ اور نبی کی شان نبی کے ساتھ رکھو۔ آج کل کے مولودوں میں بدعت کے الفاظ زیادہ ہوتے ہیں اور وہ بدعات خدا کے منشا کے خلاف ہیں۔ اگر بدعات نہ ہوں تو پھر تو وہ ایک وعظ ہے۔ آنحضرت کی بعثت، پیدائش اور وفات کا ذکر ہو تو موجب ثواب ہے کے ہم مجاز نہیں ہیں کہ اپنی شریعت یا کتاب بنالیویں۔ له الحکم جلدے نمبر ۱۱ کے صفحہ ۵ پر استفسار اور ان کے جواب کے زیر عنوان حضور علیہ السلام کے جو ملفوظات بلا تاریخ درج ہیں ۔ دراصل یہ ۱۵ / مارچ ۱۹۰۳ ء کی ڈائری ہے کیونکہ یہ سب استفسار اور ان کے جواب البدر نے ۱۵ / مارچ کی ڈائری میں دیئے ہیں لہذا الحکم کے ان ملفوظات میں جو بات البدر سے زیادہ مفصل ہے وہ حاشیہ میں درج کر دی ہے (مرتب)۔ الحکم سے ۔ اس سے محبت بڑھتی ہے اور آپ کی اتباع کے لیے تحریک ہوتی اور جوش پیدا ہوتا ہے ۔“ الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵) سے الحکم سے ” قرآن شریف میں بھی اسی لیے بعض تذکرے موجود ہیں جیسے فرمایا وَ اذْكُرُ فِي الْكِتٰبِ ابراهيم (مریم : ۴۲) الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵) الحکم سے ۔ لیکن اگر تذکروں کے بیان میں بعض بدعات ملادی جائیں تو وہ حرام ہو جاتے ہیں ۔ گر حفظ مراتب نه کنی زندیقی - یہ یاد رکھو کہ اصل مقصد اسلام کا توحید ہے ۔ مولود کی محفلیں کرنے والوں میں آج کل دیکھا جاتا ہے کہ بہت سی بدعات ملائی گئی ہیں جس نے ایک جائز اور موجب رحمت فعل کو خراب کر دیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ موجب رحمت ہے مگر غیر مشروع امور و بدعات منشاء الہی کے خلاف ہیں ۔ ہم خود اس امر کے مجاز نہیں ہیں کہ آپ کسی نئی شریعت کی بنیا درکھیں اور آج کل یہی ہورہا ہے کہ ہر شخص اپنے خیالات کے موافق شریعت کو بنانا چاہتا ہے گو یا خود الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۵) شریعت بناتا ہے۔“ 66