ملفوظات (جلد 4) — Page 242
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۴۲ جلد چهارم ایک شخص نے امریکہ سے تمباکو نوشی کے متعلق اس کے بہت سے تمباکو نوشی کی مضرت مجرب نقصان ظاہر کرتے ہوئے اشتہار دیا۔ اسکو آپ نے سنا۔ آپ ۔ فرمایا کہ اصل میں ہم اس لیے اسے سنتے ہیں کہ اکثر نو عمر لڑکے، نوجوان تعلیم یافتہ بطور فیشن ہی کے اس بلا میں گرفتار و مبتلا ہو جاتے ہیں تا وہ ان باتوں کو سن کر اس مضر چیز کے نقصانات سے بچیں ۔ فرمایا۔ اصل میں تمبا کو ایک دھواں ہوتا ہے جو اندرونی اعضا کے واسطے مضر ہے اسلام لغو کاموں سے منع کرتا ہے اور اس میں نقصان ہی ہوتا ہے لہذا اس سے پر ہیز ہی اچھا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت پیشگوئیاں ہستی باری تعالیٰ کے متعلق معرفت بخشتی ہیں جس طرح سے پیشگوئی ولاتی ہے ایسا اور کوئی سچا علم نہیں ۔ معرفت کو زیادہ کرنے کا صرف یہی ایک طریق ہے۔ ہماری نسبت بھی اللہ تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں فرمایا ہے۔ کہ تیری صداقت کو پیشگوئی کے ذریعہ سے ظاہر کروں گا۔ مجھے ایک دفعہ یہ خیال آیا کہ کیا وجہ تھی کہ دیا نند نے بے حیائی اور پنڈت دیا نند اور نیوگ بے غیرتی کامسئلہ نکلا۔ ہے کوئی شریف آریہ بھی بطیب خاطر پسند نہیں کرتا ۔ بلکہ اس کا نام سن کر گردن نیچی کر لیتا ہے اور چاہ ندامت میں غرق ہو جاتا ہے تو میری سمجھ میں آیا کہ چونکہ وہ شخص بغیر بیوی کے تھا اس واسطے وہ سارے اخلاق جو بیوی کے ہونے سے وابستہ ہیں ان سب سے وہ محروم تھا۔ غیرت اور حمیت بھی ایک بیوی والے شخص کا ہی حصہ ہے چونکہ وہ بیوی سے محروم تھا اس واسطے وہ نیوگ کی خرابی کو محسوس نہیں کر سکا اور نہ سمجھا کہ اس طرح سے میں ہزاروں شریف لوگوں کے گلے پر چھری پھیرتا ہوں ۔ یہی وجہ تھی ورنہ اگر اس کے عیال ہوتے وہ ۔ ہرگز ایسی بے غیرتی کو روانہ رکھتا ۔ اب بھی بہت سے شریف آریہ ہیں جو اسے گلے پڑا ڈھول سمجھ کر ہی صرف زبان سے مان لیتے ہیں ورنہ عملدرآمد بہت کم ہے۔ ل الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۱۵ ، ۱۶