ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 66 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 66

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۶۶ جلد سوم کے دن محنت کے لیے ہیں ۔ اگر اب خدا کو یاد کرو گے تو اس کا مزا پاؤ گے۔ اگر چہ زمینداری اور دنیا کے کاموں کے مقابلہ میں نمازوں میں حاضر ہونا مشکل معلوم ہوتا ہے۔ اور تہجد کے لیے اور بھی مگر اب اگر اپنے آپ کو اس کا عادی کر لو گے تو پھر کوئی تکلیف نہ رہے گی ۔ اپنی دعاؤں میں طاعون سے محفوظ رہنے کی دعاملا لو ۔ اگر دعائیں کرو گے تو وہ کریم رحیم خدا احسان کرے گا۔ دیکھو ! اب کام تم کرتے ہو۔ اپنی جانوں اور اپنے کنبہ دعائیں کرنے کے لیے نصیحت پر ہم کرتے ہوں۔ بچوںپر تمہیں تم آتا ہے۔ جس طرح اب ان پر رحم کرتے ہو یہ بھی ایک طریق ہے کہ نمازوں میں ان کے لیے دعائیں کرو۔ رکوع میں بھی دعا کرو پھر سجدہ میں دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اس بلا کو پھیر دے اور عذاب سے محفوظ رکھے ۔ جو دعا کرتا ہے وہ محروم نہیں رہتا۔ یہ کبھی ممکن نہیں ہے کہ دعائیں کرنے والا غافل پلید کی طرح مارا جاوے۔ اگر ایسا نہ ہو تو خدا کبھی پہچانا ہی نہ جاوے۔ وہ اپنے صادق بندوں اور غیروں میں امتیاز کر لیتا ہے۔ایک پکڑا جاتا ہے۔ دوسرا بچایا جاتا ہے۔ غرض ایسا ہی کرو کہ پورے طور پر تم میں سچا اخلاص پیدا ہو جاوے۔ ۶ را پریل ۱۹۰۲ء ۱۶ کشف رات میں نے کشف میں دیکھا کہ کوئی بیمار کتا ہے میں اسے دوا دینے لگا ہوں تو میری زبان پر جاری ہوا۔ اس کتے کا آخری دم ہے۔“ 66 فرمایا۔ کشف میں غیبت جس نہیں ہوتی مگر خواب میں ہو جاتی ہے اور جب الہام الہی زبان پر جاری ہوتا ہے اس وقت زبان پر اللہ تعالیٰ کا تصرف نام ہوتا ہے میرا اس پر کوئی دخل نہیں ہوتا ۔ ہے الحکم جلد ۶ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۲ ء صفحه ۶،۵ الحکم جلد ۱۴ نمبر ۱۹ مورخه ۲۸ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۵