ملفوظات (جلد 3) — Page vii
توجہ اور غور سے سننا تو ایک طرف رہا اُن پر ہنسی کرتے اور اُن کو دکھ دینے کے لیے منصوبے سوچتے چتے اور کوششیں کرتے ہیں ۔“ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ ۴۷۹) دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اول فریق میں سے بنائے جو مامور من اللہ کی باتوں کو پورے غور سے سنتے اور ان سے فائدہ اٹھاتے اور ان کی برکات اور ثمرات کو پاتے ہیں ۔ اب ہم ذیل میں ملفوظات جلد سوم کا خلاصہ مطالب کے طور پر انڈکس لکھتے ہیں ۔ یکم اگست ۱۹۶۱ء خاکسار جلال الدین شمس