ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 44 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 44

ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد سوم دے دینے میں دریغ نہ کیا۔ آپؐ کی ذاتی قوت قدسی کا ثبوت ہے جو مقابلہ کرنے سے مسیح میں کچھ بھی نظر نہیں آتی۔ پھر اسرار کی طرف نگاہ کرو۔ جس قدر اسرار اور رموز قرآن شریف قرآن کریم اور بائبل میں ہیں تو رات اور انجیل میں وہ کہاں؟ پھر قرآن شریف تمام امور کو صرف دعوے ہی کے رنگ میں بیان نہیں کرتا جیسے کہ تو رات یا انجیل جو دعوی ہی دعویٰ کرتی ہیں بلکہ قرآن شریف استدلالی رنگ رکھتا ہے کوئی بات وہ بیان نہیں کرتا جس کے ساتھ اُس نے ایک قوی اور مستحکم دلیل نہ دی ہو۔ جیسی قرآن شریف کی فصاحت و بلاغت اپنے اندر ایک جذب رکھتی ہے جس طرح پر اس کی تعلیم میں معقولیت اور کشش ہے ویسے ہی اس کے دلائل مؤثر ہیں ۔ غرض میرا مطلب ان ساری باتوں سے یہ ہے کہ سب سے بڑھ کر کامل اور مؤثر نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ اسی طرح پر اب بھی وہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی وارث جماعت خدا ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر احسان اور انعام کیے اور اسی طرح پر اب بھی اس کے فضل اور برکات کے انعام ہو رہے ہیں۔ پس یا د رکھو کہ جو فریق اس حق کی مخالفت کرتا ہے اور اسے مفتری کہتا ہے وہ جس قدر مخالفت چاہیں کریں ۔ مخالف الہام سنائیں ان کو آخر معلوم ہو جائے گا کہ غالب وہی ہوتا ہے جس کو خدا نے اپنا نور اور فضل دے کر بھیجا ہے اور خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت اور عادت کے موافق اس قوم پر اپنا فضل کرے گا جس کو اُس نے منتخب کیا ہے۔ وہی دنیا پر پھیلے گی اور وہی قرآن شریف، اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی وارث ہو گی ۔ دنیا میں ہمیشہ انسانوں کے تین طبقے ہوتے ہیں سابق بالخیرات ، مقتصد مومنین کے تین طبقے اور ظالم ۔ سابقین کو نشانات اور معجزات کی ضرورت نہیں ہوتی وہ تو قرائن اور حالات موجودہ سے پہچان لیتے ہیں۔ مقتصدین کو کچھ حصہ روشن دماغی کا ملا ہوا ہوتا ہے