ملفوظات (جلد 3) — Page 446
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۴۶ جلد سوم طاعون سے مر جاویں تو میں ہرگز خدا کو ملزم نہ کروں گا اور یہی کہوں گا کہ انہوں نے احسان کا پہلو چھوڑ ديا إِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ( التوبة : ١٢٠ ) ( بوقت عشاء ) بعض خوابوں کی تعبیرات ایک شخص نے بیعت کی چند ایک احباب نے اپنے اپنے خواب سنائے جس میں سے ایک خواب یہ تھا کہ حضرت اقدس ہاتھی پر سوار ہیں اور وہ آپ کے حکم میں چلتا ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ جو ہاتھی میں نے خواب میں دیکھا تھا اس کی بھی ایسی ہی حالت تھی اور اس سے مراد طاعون ہے کہ ہم اس پر سوار ہیں ۔ ایک نے خواب میں بیسنی روٹی دیکھی اس کی تعبیر میں فرمایا کہ اس سے مراد کچھ تکلیف ہے۔ او ۱۸ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز پنجشنبه (بوقت ظهر ) اس وقت حضرت اقدس نے تشریف لا کر تھوڑی دیر مجلس کی اور اپنے الہامات کی تکرار فرماتے الہامات رہے جو ہ سلسلہ عالیہ احمد ی کی ترقی کی نسبت تھے اور فرمایا کہ یہ بھی ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ مگر وہ وقت ابھی نہیں آیا۔ سارا قرآن ہمارے ذکر سے بھرا ہوا ہے ابوسعید عرب صاحب آمده از رنگون نے عرض کی کہ ایک صاحب برہما میں کہتے تھے کہ اگر میرزا صاحب صرف قرآن کی تفسیر لکھیں اور اپنے دعاوی کا ذکر اس میں ہرگز نہ کریں تو میں بہت سا روپیہ صرف کر کے اسے طبع کروا سکتا ہوں ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ اگر کوئی ہم سے سیکھے تو سارا قرآن ہمارے ذکر سے بھرا ہوا ہے ابتدا ہی میں ہے صِرَاطَ الَّذِينَ البدر جلد ا نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۶۷، ۶۸